Samsung Galaxy J3 Pro goes official

Samsung Galaxy J3 Pro Goes Official

سام سنگ گلیکسی جے 3 پرو

سام سنگ نے ایک نئے فون سام سنگ گلیکسی جے 3پرو(Samsung Galaxy J3 Pro) کا اعلان کیا ہے۔ سام سنگ کی چینی ویب سائٹ کے مطابق اس ڈیوائس میں کواڈ کور 1.2گیگا ہرٹز پروسیسر اور 5ا نچ کا ایچ ڈی ڈسپلے ہے۔اس ڈیوائس کی ریم 2 جی بی اور انٹر نل سٹوریج 16جی بی ہے، جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
اس ڈیوائس کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔

(جاری ہے)

سام سنگ گلیکسی جے 3پرو کی پیمائش142.2 x 71.3 x 8 ملی میٹر اور وزن 139گرام ہے۔

اس فون میں اینڈروئیڈ 5.1 لولی پاپ انسٹال ہے۔ فون کی بیٹری 2600ایم اے ایچ کی ہے جبکہ اس میں ڈوئل سم اور 4جی ایل ٹی ای کی سپورٹ بھی ہے۔
گلیکسی جے 3پرو کی قیمت 150ڈالر ہے۔یہ ڈیوائس گولڈ اور گرے رنگوںمیں متعارف کرائی گئی ہے۔ چین کی مقامی چائنا ٹیلی کام اس ڈیوائس کو فروخت کرے گی۔باقی ممالک میں اس کی فراہمی کے حوالے سے ابھی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

Samsung Galaxy J3 Pro goes official
تاریخ اشاعت: 2016-06-07

More Technology Articles