Samsung Galaxy J7 and J5 are now official

Samsung Galaxy J7 And J5 Are Now Official

سام سنگ گلیکسی جے 7 اور جے 5 کا باقاعدہ اعلان ہوگیا

سام سنگ گلیکسی جے 7 اور جے 5 کے حوالے سے بہت سی لیک اطلاعات سامنے آئیں۔ سب سے پہلے جے 7 کی معلومات یوزر ایجنٹ پروفائل کے ذریعے سامنے آئیں(تفصیلات اس صفحے پر) اس کے بعد ایک ریٹیل ویب سائٹ پر جے 7 کی تفصیلات ظاہر ہوئیں(تفصیلات اس صفحے پر)۔ جے 5 کی معلومات جی ایف ایکس بینچ کے ذریعے سامنے آئیں(تفصیلات اس صفحےپر


اب سام سنگ نے چین میں جے7 اور جے5 کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ڈیوائس اسی ہفتے فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

دونوں سمارٹ فونز کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔
سام سنگ گلیکسی جے 7 / سام سنگ گلیکسی جے 5
ڈسپلے: 5.5انچ(720 x 1280 پکسل)/5انچ(720p)
پروسیسر: اوکٹا کور/1.2گیگا ہرٹز کواڈ کور
چپ سیٹ سنیپ ڈریگن 615/سنیپ ڈریگن 410
پیمائش: 152.2 x 79.1 x 7ملی میٹر /142 x 73 x 8.5 ملی میٹر
بیٹری: 3000ایم اے ایچ/ 2600 ایم اے ایچ
ریم: 1.5جی بی
سٹوریج: 16 جی بی (جسے بڑھایا جا سکتاہے)
مین کیمرہ: 13 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ: 5 میگا پکسل(ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ)
کنکٹیویٹی سپورٹ: ایل ٹی ای
سم سپورٹ: ڈوئل سم
رنگ: سیاہ، سفید اور گولڈ
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ 5.1لولی پاپ
قیمت:290 ڈالر / 225 ڈالر

Samsung Galaxy J7 and J5 are now official
تاریخ اشاعت: 2015-06-20

More Technology Articles