Samsung Galaxy J7 plus is official

Samsung Galaxy J7 Plus Is Official

سام سنگ نے 13 اور5 میگا پکسل ڈوئل رئیر کیمرے کے ساتھ سام سنگ گلیکسی جے 7 پلس متعارف کرا دیا

نوٹ 8 کو لانچ کرنے کے بعد اب سام سنگ نے اپنی دوسری ڈیوائسز کی طرف توجہ دینا شروع کر دی ہے۔ سام سنگ اب ڈوئل رئیر کیمرہ کے کم قیمت سمارٹ فون متعارف کرا رہا ہے۔ سام سنگ نے تھائی لینڈ میں13MP+5MP ڈوئل بیک کیمرہ فون لانچ کیا ہے۔ہوسکتا ہے کہ یہ فون کچھ ممالک میں گلیکسی سی 7 (2017) کے نام سے لانچ کیا جائے۔
ایلومینیم باڈی گلیکسی جے 7 پلس کا ڈسپلے 5.5 انچ فل ایچ ڈی سپر ایمولیڈ ہے۔

سام سنگ نے اس میں اپنا چپ سیٹ استعمال کرنے کی بجائے 2.4 گیگا ہرٹزفریکوئنسی کے ساتھ میڈیا ٹیک ہیلیو پی 20 چپ سیٹ استعمال کیا ہے ۔
جے 7 پلس میں 4 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ انٹرنل سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کی بیک پر ایک کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے، جس کا سنسر f/1.7 ہے جبکہ دوسرا کیمرہ 5 میگا پکسل ہے جس کا لینز f/1.9 ہے۔

(جاری ہے)

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل f/1.9 کیمرہ ہے۔جے 7 پلس کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ کی ہے۔سام سنگ نے اس فون کے ہوم بٹن میں ہی فنگر پرنٹ سنسر شامل کیا ہے۔ فون میں Always Onڈسپلے اور بکسبی ہوم ایپ بھی ہے۔
تھائی لینڈ میں اس فون کے پری آرڈر شروع ہوچکے ہیں جو 17ستمبر تک جاری رہیں گے، جس کے بعد فون کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گا۔ تھائی لینڈ میں اس فون کی قیمت 12900 تھائی بھات یا 390 امریکی ڈالر ہے۔

Samsung Galaxy J7 plus is official
تاریخ اشاعت: 2017-09-06

More Technology Articles