Samsung Galaxy Note 5 and S6 edge Plus hardware detailed

Samsung Galaxy Note 5 And S6 Edge Plus Hardware Detailed

سام سنگ گلیکسی نوٹ 5 اور ایس 6 ایج پلس

سام سنگ کے اگلے فیبلٹ گلیکسی نوٹ 5 کے بارے میں خاصی گرما گرم خبریں گردش میں ہیں، اس کے ساتھ ہی سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج پلس کی کچھ تفصیلات بھی منظر عام پر آئیں ہیں۔
نوٹ 5 کاڈسپلے 5.67انچ، کیو ایچ ڈی سپرایمولڈ ہوگا۔ اس سے پہلے خیال تھاکہ یہ 5.89انچ ہوگا۔ چھوٹے قطر کی وجہ سے خیال ہے کہ ڈسپلے کی چوڑائی 70.6ملی میٹر ہوگی۔کچھ خبریں یہ ہیں کہ بیزل کے ساتھ اس کی چوڑائی 77.3ملی میٹر ہو گی۔

(جاری ہے)

نوٹ 5 میں سام سنگ کا پنا بنا ایگزینوس 7420 ہو گا، جو گلیکسی ایس 6 میں بھی ہے۔
گلیکسی ایس 6 ایج پلس کا سکرین سائز 5.7انچ ہوگا۔اس میں سنیپ ڈریگن 808 ایس او سی ہوگا۔ یہ چپ سیٹ ایس 820 اور ایس810 کے بعد بہترین چپ سیٹ سمجھا جاتا ہے۔
ایس 6 ایج پلس میں 32 جی بی سٹوریج ہوگی ۔مین کیمرہ 16 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگاپکسل ہوگا۔کہا جا رہا ہے کہ اس ہینڈ سیٹ میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہو گی جبکہ اس کا آپریٹنگ سسٹم اینڈریوڈ 5.1.1لولی پاپ ہو گا۔
نوٹ 5کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس میں 4100 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔

Samsung Galaxy Note 5 and S6 edge Plus hardware detailed
تاریخ اشاعت: 2015-07-09

More Technology Articles