Samsung Galaxy Note10 and Note10+ arrive with new S Pen, faster charging
نئےایس پین اورتیزرفتارچارجنگ کے ساتھ سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 اورنوٹ 10 پلس متعارف کرا دئیے گئے
ٹریڈ مارک ایس پین میں اب نئےفیچر شامل کیے ہیں،جس سے یہ اب مزید مفید ہوگیا ہے۔اس میں اب ایکسلرو میٹر اور جیاروسکوپ بھی ہے۔ یعنی اب ایس پین کو موشن کنٹرولر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ڈیفالٹ گیسچر سے آپ دور رہتے ہوئے بھی یوزر فیس سے نیوی گیٹ کر سکتے ہیں۔سام سنگ نے ڈویلپر کے لیے ایک نئی Air Actions SDK جاری کی ہے، جس سے اس کے فیچر کو کئی طرح سے کام میں لایا جا سکتا ہے۔
دونوں ماڈلز میں ایک ہی سائز کا ایس پین ہے لیکن دونوں کے کام کرنے کا کینوس مختلف ہے۔
(جاری ہے)
بہترین تصاویر کی کوالٹی کے لیے دونوں ماڈلز کی سکرین ایچ ڈی آر 10 پلس اور ڈائنا مک ٹون میپنگ کو سپورٹ کرتی ہیں۔ دونوں ماڈلز میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس کے 12 میگا پکسل مین کیمرہ میں اواآئی ایس اور ڈوئل اپرچر (f/1.5 اور f/2.4) فیچرز ہیں۔فون میں او آئی ایس کے ساتھ 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرہ اور 123 ڈگری الٹرا وائیڈ 16 میگا پکسل کیمرہ ہے۔
گلیکسی نوٹ 10 پلس میں3D ToF سنسر ہے جسے استعمال کرتے ہوئے 3D Scanner ایپ حقیقی اجسام کے 3D ماڈلز تخلیق کر سکتی ہے۔یہ 80 x 80 x 80 سینٹی میٹر تک کے اجسام کی پیمائش کر سکتا ہے۔ ایس 10 فونز کے برعکس گلیکسی نوٹ 10 کے دونوں ماڈلز میں سنٹر میں پنچ ہول ہے ، جس میں 80 ڈگری لینز اور آٹو فوکس کے ساتھ 10 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔
گلیکسی نوٹ کے دونوں ماڈلز 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ اس میں لائف فوکس ویڈیو یعنی بوکے (bokeh) اور سپر سٹیڈی (ہائپر لیپس موڈ) فیچرز ہیں۔ دونوں میں جدید ویڈیو ایڈیٹر ہے۔ ایس پین کی سپورٹ کے باعث اس میں ویڈیو کو تیزی سے سلیکٹ اور ٹرِم کیا جا سکتا ہے۔ زیادہ جدید فیچرز کے صارفین Adobe Premier Rush کا مفت ورژن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
دونوں گلیکسی نوٹ 10 اور نوٹ 10 پلس ایل ٹی ای اور 5جی ورژن میں پیش کیے گئے ہیں۔ حالانکہ 5 جی ورژن کے لیے ابھی تک نیٹ ورک سپورٹ کافی محدود ہے۔
گلیکسی نوٹ 10 پلس اور نوٹ 10 دونوں ہی 256 جی بی اور اور 512 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں۔ نوٹ 10 میں 8 جی بی کی ریم ہے جبکہ اس کے 5 جی ورژن میں 12 جی بی ریم ہے۔نوٹ 10 پلس کے دونوں ورژنز میں 12 جی بی کی ریم ہے۔صرف گلیکسی نوٹ 10 پلس میں ہی مائیکرو ایس ڈی سلاٹ ہے جو 1 ٹی بی تک کے کارڈ کو سپورٹ کرتی ہے۔
ہمیشہ کی طرح سام سنگ نے ان فلیگ شپس میں بھی دو الگ طرح کے چپ سیٹس ایگزینوس 9825 اور سنیپ ڈریگن 855 استعمال کیے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف چپ سیٹس کی ڈیوائسز فراہم کی جائیں گی۔
گلیکسی نوٹ 10 کے پلس ماڈل میں 45W سپر چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ آپ صرف 30 منٹ کی چارجنگ سے فون کو پورا دن استعمال کر سکتےہیں لیکن اس کے لیے آپ کو 45W کا چارجر الگ سے خریدنا ہوگا کیونکہ نوٹ 10 پلس کے باکس میں 25W کا چارجر ہے۔
چھوٹے فون میں 25W چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ دونوں میں ہی فاسٹ وائرلیس چارجنگ اور ریورس وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ ہے۔ یعنی اس سے آپ گلیکسی واچ، گلیکسی بڈز اور دوسرے فونز کو بھی چارج کر سکتےہیں۔
نوٹ 10 کے دونوں ماڈلز میں سٹیریو سپیکرز ہیں۔ اس کے باکس میں یو ایس بی – سی ہیڈ فونز بھی ہیں۔ فون میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک کی سپورٹ نہیں ہے۔ بہترین آواز کے لیے اس میں اے کے جی کے سپیکر اور ہیڈ فونز ہیں۔
سام سنگ کے نئے Link to Windows فیچر سے اس فون کے نوٹی فیکیشن، میسیجز اور فوٹوز کو ونڈوز 10 پی سی سےمربوط کیا جا سکتا ہے۔ یہ فیچر ونڈوز کے کوئیک پینل سے فعال کیا جا سکتا ہے۔
اس میں ایک اور نیا فیچر PlayGalaxy Link کاہے، جس سے صارفین اس موبائل پر چلنے والی گیمز کو کمپیوٹر سے کھیل سکتے ہیں۔ فون کو ٹھنڈا رکھنے کےلیے اس میں بہت پتلا ویپور چیمبر ہے۔
سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 اور نوٹ 10 پلس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فراہمی کا آغآز 23 اگست سے ہوگا۔
امریکا میں گلیکسی نوٹ 10 کی قیمت کا آغاز 949 ڈالر سے اور یورپ میں 949 یورو سے ہوتا ہے۔ گلیکسی نوٹ 10 پلس کے 12 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 1099 ڈالر اور 1099 یورو جبکہ 12 جی بی / 512 جی بی ورژن کی قیمت 1199 ڈالر اور 1199 یورو ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry