Samsung Galaxy Note7 unveiled with curved screen

Samsung Galaxy Note7 Unveiled With Curved Screen

سام سنگ نے 5.7انچ خمدار سکرین کے ساتھ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 متعارف کرادیا

بے شمار افواہوں کے بعد سام سنگ نے سام سنگ گلیکسی نوٹ 7کو متعارف کرادیاہے۔نوٹ 7 کافی پائیدار ہےا ور یہ پہلی نوٹ ڈیوائس ہے ، جو واٹر پروف یعنی آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہے۔ فون کے میٹل فریم کے اوپر ہی گوریلا گلا س 5 کی دو خمدار شیٹس لگائی گئ ہیں۔
سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کی 5.7انچ سپر ایمولیڈ سکرین ایج فون کی طرح دونوں جانب سے خمدار ہے۔ نوٹ 7 کی ریزولوشن کیو ایچ ڈی ہے، لیکن یہ پہلا ڈسپلے ہے ، جس میں ایچ ڈی آر سپورٹ ہے۔

یہ فیچر 4K ٹی وی ڈیوائسز سے لیاگیا ہے، جو صارفین کو زیادہ رنگ دکھانے کے ساتھ ساتھ کنٹراسٹ کو بہترین بناتا ہے۔
نو ٹ 7 کے ساتھ موجود ایس پین بال لکھنے میں بال پوائنٹ کی طرح محسوس ہوتا ہے۔سٹائلس سے ہر وقت آن سکرین پر نوٹس لکھے جا سکتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر نوٹ 7 پانی کے اندر ہوتو بھی ایس پین سے اس پر لکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹ 7 کو ایک میٹر تک گہرا پانی کچھ وقت تک نقصان نہیں پہنچا سکتا۔


دوسرے فیچرز میں ٹیکسٹ کو بڑا کرنے والا گلاس ٹول، ٹرانسلیٹ ٹول اور GIF بنانے کے لیے ٹول بھی نوٹ 7 میں شامل کیے گئے ہیں۔
نوٹ 7ایک محفوظ ڈیوائس ہے۔ اس میں بائیومیٹرک سنسر کے ساتھ آئیرس سکینر بھی شامل کیا گیا ہے تاہم صارفین اب بھی فنگر پرنٹ سکینر کو استعمال کر سکتے ہیں۔ سام سنگ پاس(Samsung Pass )کے ذریعے دونوں تھرڈ پارٹی ایپس کے لیے دستیاب ہونگے۔

نوٹ7 سام سنگ کی پہلی ڈیوائس ہے، جس میں یو ایس بی ٹائپ سی شامل کی گئی ہے۔ یہ پورٹ آن دی گو اور کوئیک چارجنگ سپورٹ فراہم کرتی ہے۔ ڈیوائس میں وائرلیس کوئیک چارجنگ سپورٹ بھی ہے۔نوٹ 7 کی بیٹری ایس 7 سے 100 ایم اے ایچ کم یعنی 3500ایم اے ایچ کی ہے۔
نوٹ 7 میں گلیکسی ایس 7 کی طرح 12 میگا پکسل ڈوئل پکسل کیمرہ شامل کیا گیا ہے، جس کے اہم فیچرز میں f/1.7اپرچر اور او آئی ایس شامل ہیں۔
یہ کیمرہ 2160pویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ڈیوائس کی فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرہ شامل کیا گیاہے۔
نوٹ 7 ایک پاور فل ڈیوائس ہے، جس میں سنیپ ڈریگن 820 یا ایگزینوس 8890 چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں الگ الگ چپ سیٹ کی حامل ڈیوائسز فراہم کی جائیں گی۔ پہلے افواہیں تھیں کہ نوٹ 7 میں 6 جی بی ریم ہوگی، تاہم اس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
مزید سٹوریج کے لیے مائیکروایس ڈی کارڈ کی سپورٹ ہے تاہم یو ایف ایس کارڈ کی سپورٹ شامل نہیں ہے۔
اگرچہ اینڈروئیڈ نوگٹ ریلیز ہوچکی ہے مگر نوٹ 7 میں مارش میلو انسٹال ہے، جو سام سنگ کی اس فلیگ شپ ڈیوائس کے حوالے سے کچھ عجیب ہے۔ سام سنگ اپنی فلیگ شپ ڈیوائسز میں تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتا ہے۔
سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے پری آرڈر کل سے یعنی 3 اگست سے شروع ہونگے اور اس کی فراہمی کا آغاز 19اگست سے ہوجائے گا۔
گلیکسی نوٹ 7کے ساتھ سام سنگ 15 جی بی فری کلاؤڈ سٹوریج بھی فراہم کرے گا جبکہ مختلف کیرئیر اس ڈیوائس کے ساتھ مختلف آفرز متعارف کرائیں گے۔

Samsung Galaxy Note7 unveiled with curved screen
تاریخ اشاعت: 2016-08-02

More Technology Articles