Samsung Galaxy Note8 unveiled with dual camera
سام سنگ نے 6.3 انچ ڈسپلے اور 6 جی بی ریم کے ساتھ گلیکسی نوٹ 8 کو متعارف کرادیا
سام سنگ نے نیویارک میں منعقدہ ہونے والی ایک تقریب میں اپنی فلیگ شپ ڈیوائس گلیکسی نوٹ 8 کو متعارف کرا دیا ہے۔سام سنگ نے کوشش کی ہے کہ نئی ڈیوائس کو دیکھ کر صارفین پچھلے سال کے نوٹ 7 کی بیٹری پھٹنے کے پے در پے واقعات اور دو بار اس کے واپس منگوانے کو بھول جائیں۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ سام سنگ اپنی اس کوشش میں کامیاب بھی رہا ہے۔ نوٹ 7 کے حادثے کے بعد سام سنگ نے نوٹ 8 کی بیٹری کو انہی معیارات پر چیک کیا ہے جن پر گلیکسی ایس 8 کی بیٹری کو کیا جا چکا ہے، اس کے علاوہ بیٹری کی گنجائش کو بھی گلیکسی ایس 8 سے کم رکھا گیا ہے، جس سے لگتا ہے کہ اس بار اگر نوٹ 8 کے ساتھ کچھ مسئلہ ہوا تو وہ بیٹری کا نہیں ہوگا۔
سام سنگ نے نوٹ 8 کو 6.3 انچ انفینیٹی ڈسپلے اور ایس پین کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔
(جاری ہے)
یورپ میں تو صارفین لمبے عرصے سے نوٹ ڈیوائس کے لیے ترس رہے ہیں۔ نوٹ 5 یورپ میں نہیں آیا تھا اور نوٹ 7 جہاں جہاں گیا تھا، وہاں سے واپس منگوا لیا گیا تھا۔
گلیکسی نوٹ 8 کی سکرینQHD+ ریزولوشن کے ساتھ سپرایمولیڈ ہے، جس میں ایچ ڈی آر پریمیم سپورٹ، Always on Display فنکشنلیٹی اور سکرین آف میموز بھی ہے۔
نوٹ 8 کا اہم فیچر اس کی بیک پر 12 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ ہے۔ان میں سے ایک f/1.7 ریگولر لینز اور دوسرا f/2.4 ٹیلی فوٹو لینز ہے۔سام سنگ کا یہ پہلا ڈوئل کیمرہ ہے جس میں لائیو فوکس کا فیچر ہے۔ اس سے صارفین تصویر کے بیک گراؤنڈ میں دھندلا پن کو شٹر بٹن ہٹ کرنے سے پہلے یا بعد میں گیلری میں ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
گلیکسی نوٹ 8 کی اہم خصوصیت ایپ پیئر (App Pair) کی ہے۔ جس صارفین اس میں ایک ساتھ دو ایپس کو چلا سکتے ہیں۔ نوٹ 8 کو 64/128/256 جی بی انٹرنل سٹوریج، 6 جی بی ریم اور 10 این ایم چپ سیٹ کے ساتھ اوکٹا کور پروسیسر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ سام سنگ نے نوٹ 8 میں مختلف مارکیٹس کے لحاظ سے سنیپ ڈریگن 835 یا ایگزینوس 8895 پروسیسر استعمال کیا ہے۔نوٹ 8 میں سام سنگ کے فیچرز کےساتھ نوگٹ 7.1 انسٹال ہے۔ ان میں سے ایک اہم فیچر بکسبی کا ہے۔اس کے علاوہ نوٹ 8 میں گیئر وی آر اور DeX ورک سٹیشنز کی سپورٹ بھی ہے۔
اچھی بات یہ بھی ہے کہ سام سنگ نے نوٹ 8 میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک کو برقرار رکھا ہے جسے اے کے جی آڈیو کے ساتھ بہتر بنایا گیا ہے۔ وائرلیس کنکٹیویٹی کے معاملے میں نوٹ 8 میں Cat. 16 LTE اور Wi-Fi 802.11ac MIMO آپشنز ہیں۔
سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے ، جو گلیکسی ایس 8 پلس کی بیٹری سے تھوڑی کم ہے لیکن اس میں وائرلیس چارجنگ اور یوایس بی -سی سے فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ ہے۔
گلیکسی نوٹ 8 کے پری آرڈر تو شروع ہو چکے ہیں لیکن اس کی فروخت کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا۔پاکستان میں اس کی قیمت تقریباً ایک لاکھ دس ہزار ہوگی.
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry