Samsung Galaxy S10 5G has a 6.7" display, 6 cameras
سام سنگ نے 6.7 انچ ڈسپلے اور 6 کیمروں کے ساتھ گلیکسی ایس 10 فائیو جی پیش کر دیا
سام سنگ گلیکسی ایس 10 فائیو جی میں 6.7 انچ کا خمدار ڈائنامک ایمولیڈ ڈسپلے ہے، جس کی ریزولوشن 1440p+ہے۔ یہ اُن اولین سمارٹ ڈسپلے میں سے ایک ہے جو ایچ ڈی آر 10 پلس کو سپورٹ کرتے ہیں۔ دوسرے جو فون ایچ ڈی آر 10 پلس کو سپورٹ کرتے ہیں وہ گلیکسی ایس 10 کے تینوں مین سٹریم فلیگ شپس ہیں۔ اس فون میں بھی الٹرا سونک فنگرپرنٹ ریڈر ہے۔
اپنے نام کی طرح یہ سام سنگ کا پہلا فائیو جی فون ہے جو mmWave اور sub-6GHz نیٹ ورکس کو سپورٹ کرتا ہے۔
(جاری ہے)
اس فون میں Wi-Fi 6 ہے جس سے لوکل کنکشن کی رفتار 1.2 جی بی پی ایس تک ہو سکتی ہے۔
یہ فون سنیپ ڈریگن 855 یا ایگزینوس 9820 چپ سیٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ چپ سیٹ کا انحصار مارکیٹ پر ہے۔ فون میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو بڑھانے کےلیےاس میں مائیکرو ایس ڈی سلاٹ نہیں ہے۔
اس فون کا کیمرہ ایس 10 کے کیمروں سے بہتر ہے۔ اس میں بیک اور فرنٹ پر 3D Time of Flight ماڈیول نصب کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو لائیو کو سپورٹ کرتا ہے اور تھری ڈی تصاویر بنا سکتا ہے۔
اس فون کی بیک پر ڈوئل او آئی ایس کے ساتھ کواڈ کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ ان میں مین کیمرہ ڈوئل پکسل آٹو فوکس اورڈوئل اپرچر (f/1.5 اور f/2.4) کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 12 میگا پکسل 2x ٹیلی فوٹو کیمرہ ہے۔ یہ او آئی ایس کے ساتھ دو کیمرے ہیں۔ اس کے علاوہ 123 ڈگری کا الٹرا وائیڈ 16 میگا پکسل کیمرہ بھی ہے۔
فون کے بیک کیمرے 4K HDR10+ ویڈیو ریکارڈ کر سکتےہیں۔ فون کا سیلفی کیمرہ 10 میگا پکسل سنسر ہے جو 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ اس کیمرے کے ساتھ ہی 3D ToF سنسر بھی ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 10 فائیو جی میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ یہ سپر فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ بیٹری کو 25W پر چارج کر سکتا ہے اور USB Power Delivery 3.0 سے مطابقت رکھتا ہے۔ اس فون میں Fast Wireless Charging 2.0 بھی ہے۔ Wireless PowerShare سے یہ فون وائرلیس پاور بنک میں بدل جاتا ہے۔
یہ فون آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہے۔ اس میں ڈولبی آٹموس کے حامل سٹیریو سپیکر اور سام سنگ DeXکی سپورٹ بھی ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry