- Home
- Technology
- Samsung Galaxy S10e, S10 and S10+ arrive with world's first HDR10+ screens, ultrasonic FP readers
Samsung Galaxy S10e, S10 and S10+ arrive with world's first HDR10+ screens, ultrasonic FP readers
ایچ ڈی آر 10 پلس اور الٹرا سونک فنگرپرنٹ ریڈر کے ساتھ گلیکسی ایس سیریز متعارف کرا دی گئی
(جاری ہے)
ان سمارٹ فونز کے فرنٹ اور رئیر کیمرے 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
گلیکسی ایس 10 اور ایس 10پلس میں الٹرا سونک فنگر پرنٹ ریڈر شامل کیا گیا ہے، جو صارف کی انگلیوں کو تھری ڈی میں سکین کرتا ہے جبکہ آپٹیکل ریڈر ٹو ڈی تصاویر میں انگلیوں کو سکین کرتے ہیں۔ یہ الٹرا سونک فنگر پرنٹ ریڈر زیادہ درست نتائج فراہم کرتے ہیں اور FIDO Alliance سے بھی تصدیق شدہ ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 10 پلس (Samsung Galaxy S10+) ایس 10 سیریز کا سب سے بہترین سمارٹ فون ہے۔ اس میں 1440p+ ریزولوشن کا 6.4 انچ کا بڑا خمدار ڈائنامک ایمولیڈ ڈسپلےہے۔ VDE (یورپ کی سب سے بڑی تیکنیکی-سائنسی ایسوسی ایشن) نے اس کی امیج کوالٹی کی تصدیق کی ہے۔
فون کی سکرین کے پیچھے پہلا الٹرا سونک فنگرپرنٹ سکینر ہے۔ فون کے سب سے اوپر دائیں کونے میں ڈوئل پنچ ہول کیمرہ ہے جو 10 میگا پکسل سیلفی لے سکتا ہے اور 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ فرنٹ پر دوسرا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے جو ڈیپتھ سنسنگ کےلیے ہے۔
فون کی بیک پر ڈوئل او آئی ایس کے ساتھ ٹرپل کیمرہ ہے۔ اس میں مین کیمرہ (77 ڈگری) ڈوئل پکسل آٹو فوکس اور آپٹیکل سٹیبلائشن کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔ اس کیمرے کا اپرچر f/1.5 اور f/2.4 کے درمیان سوئچ ہو سکتا ہے۔ دوسرا کیمرہ 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرہ (45 ڈگری) ہے، جس میں او آئی ایس اور فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس ہے۔ تیسرا وائیڈ اینگل کیمرہ (123 ڈگری، فکس فوکس) ہے۔
گلیکسی ایس 10 پلس میں مارکیٹ کےلحاظ سے سنیپ ڈریگن 855 یا ایگزینوس 9820 چپ سیٹ نصب ہے۔ اس میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی بنیادی سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے ڈوئل سم ماڈل میں ایک ہائیبریڈ سلاٹ بھی ہے۔ اس فون کے پریمیئر ماڈل میں 12 جی بی ریم اور 1 ٹی بی سٹوریج ہے۔
فون میں 4100 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جسے Adaptive Fast Charge وائرڈ ٹیک (15W, QC2.0) یا Fast Wireless Charging 2.0 (Qi and PMA) سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
وائرلیس پاور شیئر سے آپ آپ گلیکسی ایس 10 پلس سے اپنے دوسرے وئیر ایبل اور فونز کو بھی چارج کر سکتے ہیں۔ اس فون کو جب وائرڈ چارجر سے پلگ کیا جائے تو یہ وائرلیس چارجنگ کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ سیاہ اور سفید رنگ کے گلیکسی ایس 10 پلس کا ایک خصوصی ورژن سرامک ایکسٹیرئیر کے ساتھ بھی ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 10
سام سنگ گلیکسی ایس 10 (Samsung Galaxy S10) بھی گلیکسی ایس 10 پلس سے ملتا جلتا ہے۔ اس کی سکرین 6.1 انچ کی ہے لیکن اس میں وہی الٹراسونک فنگرپرنٹ ریڈر کے ساتھ ڈائنامک ایمولیڈ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ اس فون میں صرف ایک سیلفی کیمرہ ہے لیکن اس میں اہم فیچر موجود ہے۔ 10 میگا پکسل کا یہ کیمرہ سیلفی کے ساتھ 4K ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکتاہے۔
فون کا مین رئیر کیمرہ f/1.5 اور f/2.4 اپرچر اوراو آئی ایس کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔ رئیر پر دوسرا کیمرہ او آئی ایس کے ساتھ 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو ہے۔ تیسرا کیمرہ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل ہے۔
گلیکسی ایس 10 میں 8 جی بی ریم اور 512 انٹرنل سٹوریج ہے۔ انٹرنل سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون میں 3400 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جس کے وائرڈ اور وائرلیس چارجنگ فیچرز بالکل ایس 10 پلس جیسے ہیں۔
سام سنگ گلیکسی 10 ای
سام سنگ گلیکسی 10 ای (Samsung Galaxy S10e) پہلا ایس فلیگ شپ ہے جس میں گلیکسی ایس 7 کے بعد فلیٹ سکرین استعمال کی گئی ہے لیکن اس کا 5.8 انچ ڈائنامک ایمولیڈ پینل ابھی بھی ایچ ڈی آر پلس کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس ماڈل میں روایتی سائیڈوں کے فنگر پرنٹ سکینر کی بجائے انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر ہے۔ اس فون کی بیک پر صرف دو کیمرے ہیں۔ ٹیلی فوٹو کیمرے کو اس ماڈل میں شامل نہیں کیا گیا۔ اس فون کی بیک پر 12 میگا پکسل مین اور 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ ہے۔ فون کا 10MP/4K سیلفی کیمرہ وہی ہے جو ایس 10 میں ہے۔
باقی دو ورژنز کی طرح ایس 10 ای میں ڈولبی آٹموس سپورٹ کے ساتھ اے کے جی سٹیریو سپیکر ہیں۔ فون میں کولنگ کے لیے واپیور چیمبر بھی ہے۔ ایس 10 کے تمام فونز میں یونٹی (Unity) بیسڈ گیمز کے لیے آپٹمائزیشن کا فیچر بھی ہے۔
گلیکسی ایس 10 ای میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے لیکن فون کا ایک ماڈل 8 جی بی ریم اور 256 جی بی سٹوریج کے ساتھ بھی ہے۔
اس فون میں فاسٹ وائرڈ اور وائرلیس چارجنگ اور وائرلیس پاور شیئر کے فیچرز کے ساتھ 3100 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 10 کے تینوں ماڈلز میں ایل ٹی ای کنکٹیویٹی ہے، جس کی سپیڈ 2 جی بی پی ایس تک ہے۔یہ نئے وائی فائی 6 (لوکل کنکشن 1.2 جی بی پی ایس ) ، سام سنگ پے ، این ایف سی اور ایم ایس ٹی کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔ تینوں فون میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ تینوں فونز آئی پی 68 ریٹنگ کے حامل ہیں اور ان میں محفوظ سٹوریج کےلیے knox بھی ہے گلیکسی ایس 10 اور ایس 10 پلس کے خریداروں کو گلیکسی بڈز(Galaxy Buds) کا جوڑا مفت دیا جائے گا، جس کی قیمت 130 ڈالر ہے۔۔منتخب ممالک میں ان فون کے پری آرڈر کل شروع ہونگے جبکہ فون کی فراہمی کا آغاز 8 مارچ سے ہوگا۔
اس کا ایک ورژن جدید کنکٹیویٹی کے ساتھ سام سنگ گلیکسی ایس 10 فائیو جی (Samsung Galaxy S10 5G) بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
ان تینوں فونز کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔
Samsung Galaxy S10+ | US | Europe | UK |
128GB storage | $1,000 | €1,000 | £900 |
512GB | $1,250 | €1,250 | £1,100 |
1TB | $1,600 | €1,500 | £1,400 |
8GB/512GB, Ceramic | €1,260 | ||
12GB/1TB, Ceramic | €1,600 | ||
Samsung Galaxy S10 | US | Europe | UK |
128GB storage | $900 | €900 | £800 |
512GB | $1,150 | €1,150 | £1,000 |
Samsung Galaxy S10e | US | Europe | UK |
6GB/128GB | $750 | €750 | £670 |
8GB/256GB | $850 | - |
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry