Samsung Galaxy S5 Prime to debut in June

Samsung Galaxy S5 Prime To Debut In June

سامسنگ جون میں اپنا نیا گلیکسی ایس 5 پرائم متعارف کروائے گا

سامسنگ اپنی نئی نئی ڈؤائسس کے ساتھ اپنی کامیابیوں کا سفر طے کر رہا ہے اور جون میں اس میں ایک اور اضافہ کیا جائے گا۔سامسنگ جون میں اپنا نیا گلیکسی ایس 5 پرائم 880 ڈالر کی قیمت کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کرے گا۔
گلیکسی ایس 5 پرائم G906S ماڈل نمبر کے ساتھ سامسنگ کی طرف سے سامنے آنے والا پہلا کیو ایچ ڈی سمارٹ فون ہوگا۔

(جاری ہے)

گلیکسی ایس5 کی طرح اس کی قیمت بھی 880 ڈالر طے کی گئی ہے اگرچہ اب گلیکسی ایس 5 کی قیمت پہلے سے کم کر کے €550 مقرر کر دی گی ہے۔


گلیکسی ایس 5 پرائم کے ریلیز کے متعلق یہ خبر نئی نہیں ہے مگر یہ حیران کن ضرور ہے کہ سامسنگ صرف ایک ماہ کے بعد ہی اپنا نیا ہینڈ سیٹ مارکیٹ میں لانے کے لیے تیار ہے۔اور اگر واقعی میں ایسا ہوا تو امید کی جارہی ہے کہ اگلے ایک دو ہفتوں میں سامسنگ کی طرف سے اس کی لانچ کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-14

More Technology Articles