Samsung Galaxy S6 Mini

Samsung Galaxy S6 Mini

سام سنگ گلیکسی ایس 6منی

سام سنگ گلیکسی ایس 6 کے آتےہی اس کے منی ورژن کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تھی اور اس حوالے سے کافی خبریں بھی آئیں تاہم اب یہ ڈیوائس ایک آن لائن ریٹیل سٹور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے ایک آن لائن ریٹیل سٹور لٹس ٹینگو(Lets Tango) نے اسے اپنی ویب سائٹ پر شامل کیاہے، جہاں سے اس کے اہم فیچرز کا بھی پتہ چلتا ہے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ کے مطابق ڈیوائس میں ہیکسا کور 1.8 گیگا ہرٹز سی پی یو اور ڈسپلے 4.6انچ سپر ایمولڈ ہے۔ ڈیوائس میں 2جی بی ریم اور 16جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔سام سنگ گلیکسی ایس 6 منی کا رئیر کیمرہ 15میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔ ویب سائٹ پر بیٹری کی گنجائش تو نہیں مگر اس ڈیوائس میں نہ تبدیل ہونے والی بیٹری ہے۔اس ڈیوائس میں پے پال سرٹیفائیڈ فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔ ڈیوائس کا آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ 5.1 لولی پاپ ہے۔ ویب سائٹ پر ابھی یہ ڈیوائس فروخت کےلیے پیش نہیں کی گئی تاہم آپ اپنا ای میل ایڈریس دے سکتے ہیں تاکہ فروخت ہونےپر آپ کو مطلع کیا جا سکے۔

Samsung Galaxy S6 Mini
تاریخ اشاعت: 2015-12-27

More Technology Articles