Samsung Galaxy S6 & S6 edge get 24K gold treatment

Samsung Galaxy S6 & S6 Edge Get 24K Gold Treatment

سام گلیکسی ایس 6 اور گلیکسی ایس 6 ایج کو لگ گیا سونے کا تڑکا

دنیا میں سونے کا پانی یا خول چڑھے سمارٹ فون دس سال سے استعمال ہو رہے ہیں، مگر وہ مخصوص طبقے کے استعمال میں ہی رہتے ہیں۔اب ہر کوئی اپنے سام سنگ سمارٹ فون کو سونے کا بنا سکتا ہے مگر اس کے لیے بہت زیادہ تو نہیں مگر کافی پیسے خرچ کرنے پڑیں گے۔ویت نام میں سونے کا پانی اور خول چڑھانے والی ایک دوکان کارا لکس نے سام سنگ کے تازہ فلیگ شپ گلیکسی ایس 6 اور گلیکسی ایس 6 ایج کے گولڈ پلیٹڈورژن متعارف کرائے ہیں۔

سام سنگ کے ان دونوں سمارٹ فون میں حفاظت کے لیے آگے اور پیچھے کورننگ گوریلا گلاس 4 پینل ہے۔ ان دونوں پینلز کو ایک فریم سے جکڑا گیا ہے۔ اس فریم اور کیمرے کے گرد 24 قیراط سونے کا خول چڑھایا گیا ہے۔اسے بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ اس سارے عمل کو 10 مختلف مرحلوں میں مکمل کرنے میں انہیں صرف 3 گھنٹے لگے۔

(جاری ہے)

خول کے علاوہ اس پر سونے کی ایک نہایت ہی پتہ تہہ چڑھائی گئی ہے کہ سونا خراب نہ ہو۔


سونے کے اس خول کی قیمت 400 ڈالر ہے جبکہ سام سنگ گلیکسی ایس 6 کی قیمت 685 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔اس لیے گولڈ کے یہ سمارٹ فون 1200 ڈالر یا اس سے زائد میں ہی دستیاب ہونگے ۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-13

More Technology Articles