Samsung Galaxy S8 Pirates of the Caribbean Edition goes official

Samsung Galaxy S8 Pirates Of The Caribbean Edition Goes Official

سام سنگ نے سام سنگ گلیکسی ایس 8 پائریٹ آف دی کیریبئن ایڈیشن بھی متعارف کرادیا

سام نے اپنے فلیگ شپ سمارٹ فون گلیکسی ایس 8 کا ایک خصوصی ایڈیشن بھی متعارف کرایا ہے۔ اس فون کے بارے میں افواہیں تو پچھلے ماہ سے ہی آ رہیں تھیں۔ آج چینی ریٹیلر JD.com نے اس کی فروخت بھی شروع کر دی ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 8 پائریٹس آف دی کیریبئن ایڈیشن کی قیمت تقریباً 880 ڈالر ہے۔ اس فون کا صرف ایک ہی ورژن متعارف کرایا گیا ہے، جس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)

سام سنگ کے پہلے متعارف کرائے گئے خصوصی ایڈیشن کےبرعکس  پائریٹس آف دی کیربیئن ایڈیشن کو باہر سے کسٹومائز نہیں کیا گیا۔ یہ ریگولر ایس 8 کی طرح ہی ہے۔تاہم اسے فلم کی تھیم پر مشتمل خصوصی پیک میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کا ریٹیل باکس بھی ایسا ہی ہے جیسے کسی خزانے کا باکس ہواور اس پر فلم کا لوگو بھی ہے۔ اس کے اندر فون رنگ ہولڈر اور کیس دونوں ہی  فلم کے لوگو سے کسٹومائز کیے گئے ہیں۔
فون کا باقی ہارڈ وئیر وہی ہےجو عام گلیکسی ایس 8 کا ہے ۔ بدقسمتی سے اس فون کو خصوصی طور پر چینی مارکیٹ کے لیے تیار کیا گیاہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-02

More Technology Articles