Samsung Galaxy S8 plus With 6 GB RAM And 128 GB Storage Announced

Samsung Galaxy S8 Plus With 6 GB RAM And 128 GB Storage Announced

سام سنگ نے 6 جی ریم اور 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ گلیکسی ایس 8 پلس کا اعلان کر دیا

سام سنگ نے پچھلے ہفتے سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور گلیکسی ایس 8 پلس کو متعارف کرایا ہے ۔ بیٹری اور ڈسپلے سائز کے علاوہ دونوں کا ہارڈ وئیر ملتا جلتا ہے۔دونوں فونز میں 4 جی بی ریم کے ساتھ ایگزینوس 8895 یا سنیپ ڈریگن 835 ایس او سی ہے۔اس سے پہلے افواہیں تھیں کہ سام سنگ گلیکسی ایس 8 پلس کو 6 جی بی ریم کے ساتھ متعارف کرائے گا۔

سام سنگ نے اب اس افواہ کو بھی سچ ثابت کر دیا ہے۔ سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 پلس کے 6 جی بی ریم ورژن کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ 6 جی بی ورژن 128 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ اس ڈیوائس میں سام سنگ کا اپنا ایگزینوس 8895 ایس او سی ہوگا ۔ سام سنگ نے جنوبی کوریا میں اس فون کا اعلان کیا ہے تو ہو سکتا ہے کہ اسے چین میں بھی متعارف کرایا جائے۔

(جاری ہے)

دنیا کے دیگر حصوں میں اس ورژن کی لانچ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔
گلیکسی ایس 8 پلس کے 6 جی بی ریم ورژن کا ڈسپلے 6.2 انچ کواڈ ایچ ڈی پلس سپر امولیڈ ہوگا ، جس کی ریزولوشن 2960 x 1440 پکسل ہوگی۔فون میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ کے ساتھ 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔ ڈیوائس کی بیک پر 12 میگا پکسل اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ ہوگا۔ فون کی ریم 6 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 128 جی بی ہوگی۔ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے انٹرنل سٹوریج کو 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس 6 جی بی ریم ورژن کی قیمت 1020 ڈالر ہوگی۔ اس کی پری بکنگ 17 اپریل تک کی جا سکتی ہے۔ یہ فون صرف مڈ نائٹ بلیک کلر میں ہی دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-07

More Technology Articles