Samsung Galaxy Tab A 2016 now official

سام سنگ گلیکسی ٹیب اے (2016)

Samsung Galaxy Tab A 2016 now official

سام سنگ نے اپنی ویب سائٹ پر سام سنگ گلیکسی ٹیب اے (2016)کو متعارف کرا دیا ہے۔7 انچ کا یہ ٹیبلٹ موبائل ورلڈ کانگرس سے پہلے بھی لیک خبروں کا موضوع رہا ہے۔یہ ٹیبلٹ پچھلے سال متعارف کرائے گئے گلیکسی ٹیب اے کا جانشین ہے۔ گلیکسی ٹیب اے 8 انچ اور 9.7 انچ ماڈل میں لانچ کیا گیا تھا۔گلیکسی ٹیب اے (2016) کی قیمت کے حوالے سے ابھی ویب سائٹ پر نہیں بتایا گیا ۔

تاہم کچھ آن لائن سٹورز پر یہ 188 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔188 ڈالر صرف وائی فائی ورژن کی قیمت ہے، دوسرا ورژن جس میں وائی فائی اور 4جی ایل ٹی ای کی سپورٹ ہوگی، وہ اندازہً 245 ڈالر کا ہوگا۔
سام سنگ گلیکسی ٹیب اے (2016) کی سکرین 7 انچ ٹی ایف ٹی ہے، جس کی ریزولوشن800 x 1280 (WXGA) ہے۔سمارٹ فون میں ایگزینوس 3475 ایس او سی، کواڈ کور 1..3 گیگا ہرٹز سی پی یو اور Mali-T720 جی پی یو ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس کی ریم 1.5 جی بی اور انٹرنل سٹؤریج 8 جی بی ہے۔انٹرنل سٹوریج کے علاوہ ڈیوائس میں مائیکروایس ڈی سلاٹ بھی ہے، جس میں 200 جی بی گنجائش تک کا کارڈ لگایا جا سکتا ہے۔ڈیوائس کی بیک پر 5 میگا پکسل اور فرنٹ پر 2 میگا پکسل کیمرہ ہے۔
ڈیوائس میں4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو 9 گھنٹے تک ویڈیو سٹریمنگ اور 100 گھنٹے تک میوزک سٹریمنگ فراہم کر سکتی ہے۔


گلیکسی ٹیب اے (2016) میں اینڈروئیڈ 5.1 انسٹال ہے۔ اس ڈیوائس کی موٹائی 8.7 ملی میٹر اور وزن 283 گرام ہے۔ڈیوائس میں کنکٹیویٹی کے لیے وائی فائی اور بلوٹوتھ 4.0 ہے۔ لگتا ہے اس ماڈل کے ساتھ ایس پین متعارف نہیں کرایا جائے گا۔ اس ڈیوائس میں بچوں کے لیے کڈز موڈ بھی ہے اور یہ سیاہ اور سفید رنگوں میں دستیاب ہے۔ویب سائٹ پر اس کی لانچ کی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-14

Your Thoughts and Comments