Samsung Galaxy Tab S3 both versions spotted in benchmarks

Samsung Galaxy Tab S3 Both Versions Spotted In Benchmarks

سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 3 کے9.7 اور 8انچ ورژن بینج مارک ویب سائٹس پر

کچھ ہفتوں پہلے سام سنگ کے دو ٹیبلٹ SM-T718اور SM-T813ٹسٹنگ کے لیے بھارت بھیجے گئے۔ اب جی ایف ایکس بینچ مارک سے تصدیق ہوگئی ہے کہ وہ ایمولڈ پیکنگ ٹیب ایس 2 کے جانشین ہیں۔9.7 انچ سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 3 کی سپر ایمولیڈ ڈسپلے سکرین کی ریزولوشن 2,048 x 1,536ہوگی۔یہ آئی پیڈ اور ٹیب ایس 2 جتنی ہی ہے۔
یہ ڈیوائس نئے چپ سیٹ سنیپ ڈریگن 652 کے ساتھ لانچ ہوگی۔

(جاری ہے)

لگتا ایسا ہی ہے کہ یہ مڈرینج چپ سیٹ ہے مگر حقیقت میں اس میں 4 کورٹیکس اے 72 اور4 کورز اے 53 ہیں۔
ٹیب ایس 3 کو تازہ ترین اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔ اس میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہوگی۔ڈیوائس میں 150 ایم بی پی ایس ایل ٹی ای آپشن کے ساتھ ساتھ 8 میگا پکسل 1080p مین کیمرہ اور 2میگا پکسل1080p سیلفی کیمرہ ہوگا۔
SM-T719ماڈل یعنی 8انچ سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 3 کا ہارڈ وئیر بالکل وہی ہے، جو بڑے ماڈل کا ہے۔ 8 وانچ ورژن میں بنیادی فرق بس سکرین سائز اور بیٹری بیک اپ کا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-12

More Technology Articles