Samsung Galaxy Tab S3 official photos leak prior to launch

Samsung Galaxy Tab S3 Official Photos Leak Prior To Launch

سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 3 کی آفیشنل تصاویر لانچ سےپہلے ہی سامنے آ گئیں

ٹوئٹر پر موبائل ڈیوائس کی لیک خبریں دینے والے @evleaks نےآنے والے سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 3 کی تصاویر لیک کر دیں ہیں۔ یہ ڈیوائس پچھلے ماہ ٹینا(TENAA) سرٹیفیکیشن حاصل کر چکی ہے اور جلد ہی منظر عام پر آجائے گی۔
9.7 اور 8 انچ گلیکسی ٹیب ایس 3 کے ہارڈ وئیر کی کافی تفصیلات فروری میں سامنے آئیں تھیں۔ یہ ٹیبلٹ اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو کے ساتھ لانچ ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈیوائس میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہوگی۔ ڈیوائس کا مین کیمرہ 8 میگا پکسل / 1080p اور فرنٹ کیمرہ 2میگا پکسل/1080p ہوگا۔ 150 ایم بی پی ایس ایل ٹی ای آپشنل ہوگی۔ ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 652 چپ سیٹ ہوگا، جس میں چار کور کورٹیکس –اے72 اور چار اے53 سی پی یو کورز ہوں گی۔
8انچ اور 9.7 انچ ماڈلز کی ریزولوشن 2048 x 1536پکسل ہوگی۔ 8 انچ ٹیبلٹ کی بیٹری 4000 ایم اے ایچ کی ہوگی جبکہ بڑے ماڈل کی بیٹری کے بارے میں ابھی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-06

More Technology Articles