Samsung Galaxy Tab S4 flagship tablet comes with DeX

Samsung Galaxy Tab S4 Flagship Tablet Comes With DeX

سام سنگ نے DeX اور ایس پین کے ساتھ Galaxy Tab S4 10.5 فلیگ شپ ٹیبلٹ متعارف کرا دیا

سام سنگ نے DeX میں کئی بہتریاں کرنے کے بعد سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 4، 10.5 متعارف کرا دیا ہے۔ DeX ایک پی سی کی طرح کا موڈ ہے جو سام سنگ نے ایندروئیڈ میں شامل کر دیا ہے۔اس ٹیبلٹ میں 10.5 انچ سپر ایمولیڈ سکرین اور سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ ہے۔
اس ٹیبلٹ کے DeX موڈ کو ڈوک سے کنکٹ کیے بغیر فعال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس میں ایپس ری سائز ایبل ونڈوز میں لانچ ہونگی، جنہیں ڈڑیگ بھی کیا جا سکے گا۔

یہ پہلا ٹیبلٹ ہے جو دو سکرین کو سپورٹ کرتا ہے۔ ٹیبلٹ کے ساتھ اسے ایچ ڈی ایم ائی کی مدد سے ایکسٹرنل مانیٹر سے بھی کنکٹ کیا جا سکتا ہے۔ پرانے DeX میں اس سے فون کی سکرین ڈس ایبل ہو جاتی تھی۔
اس ڈیوائس کی 10.5 انچ ایمولیڈ سکرین کی ریزولوشن 2,560 x 1,600 پکسل (16:10) ہے۔ سکرین کے شوخ رنگوں اور کواڈ سپیکرز سے ٹیب میں مووی دیکھنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)


اس ٹیبلٹ کے ساتھ ایس پین بھی پیش کیا گیا ہے۔ ایس پین اور ٹیبلٹ کو ایک ساتھ سکیچ بورڈ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یا ٹیبلٹ ٹچ سکرین کو ٹریک پیڈ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس ٹیبلت میں سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سے 256 جی بی انٹرنل سٹؤریج ہے۔ اس ٹیبلٹ میں تیز رفتار سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ کی وجہ سے صارفین کواسے استعمال کرتے ہوئے پی سی کا تجربہ ملے گا۔
اس میں ورڈ، ایکسل اورپاور پوائنٹ بھی ہیں۔ آپشنل بک کور کی بورڈ کی مدد سے اس ٹیبلٹ میں ورڈ پر زیادہ بہتر طریقے س کام کیا جا سکتا ہے۔ اسے پوگو پنز اور میگنٹ کے ساتھ ٹیبلٹ سے کنکٹ کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد اس ٹیبلٹ کو لیپ ٹاپ کی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر اپ اپنی اسسریز استعمال کرنا چاہتے ہیں تو DeX ڈوک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ، جس سے ڈیسک ٹاپ کا تجربہ حاصل ہوگا۔

اس ٹیب میں اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔ اس کی 7300 ایم اے ایچ کی بیٹری کواس کے ساتھ دستیاب 15W فاسٹ چارجر سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیٹری 16 گھنٹوں تک ویڈیو پلے بیک کر سکتی ہے۔
اؤٹ ڈور کام کرنے والے صارفین کے لیے اس کا LTE (Cat.16) ورژن بھی ہے اور دیگر صارفین کے لیے وائی فائی اونلی ورژن بھی متعارف کرایاگیا ہے۔

امریکا میں Best Buy پر اس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اس کے 64 جی بی ورژن کی قیمت 650 ڈالر اور 256 جی بی کی 750 ڈالر ہے۔
یورپ میں اس کے 64 جی بی ایل ٹی ای ماڈل کی قیمت 700 یورو اور 64 جی بی وائی فائی اونلی ماڈل کی قیمت 760 یورو ہے۔ بک کور کی بورڈ کی قیمت 150 یورو، چارجنگ ڈوک کی 60 یورواور پروٹیکٹیو کور کی قیمت 70 یورو ہے۔  سٹورز میں اس ٹیبلٹ کی فراہمی کا آغاز 24 اگست سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-02

More Technology Articles