Samsung Galaxy Tab S5e is a $400 AMOLED tablet, the Tab A 10.1 goes for LCD

Samsung Galaxy Tab S5e Is A $400 AMOLED Tablet, The Tab A 10.1 Goes For LCD

سام سنگ نے گلیکسی ٹیب ایس 5 ای اور ٹیب اے 10.1 (2019) ٹیبلٹ متعارف کرا دئیے

سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 5 ای (Samsung Galaxy Tab S5e) کو اگر مختصراً بیان کرنا ہوتو یہ تو 400 ڈالر میں 5.5 ایم ایم موٹائی کی حامل 10.5 انچ سپر ایمولیڈ سکرین ڈیوائس ہے۔ اگر یہ آپ کو زیادہ لگتا ہے تو سام سنگ نے آپ کے لیے  مناسب قیمت کی 1080p LCD   گلیکسی ٹیب اے 10.1 (2019)  یا Galaxy Tab A 10.1 (2019) بھی متعارف کرائی ہے۔

سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 5 ای
سام سنگ گلیکسی ایس 10 ای  متعارف کرائے جانے سےکچھ دن پہلے ہی گلیکسی ٹیب ایس 5 ای کے نام کےبعد ”ای“ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ ڈیوائس پچھلے سال کیTab S4 10.5 کی طرح فلیگ شپ ڈیوائس نہیں ہے لیکن اس کی قیمت کچھ زیادہ ہی ہے۔
ٹیب ایس 5 ای کی موٹائی 5.5 ایم ایم ہے۔ جو ایس کی 7.1 ایم ایم موٹائی سےکافی کم ہے۔ اس ڈیوائس کا وزن 400 گرام ہے اور اس میں ایک آپشنل بک کور کی بورڈ ہے، جسے لیپ ٹاپ جیسا تجربہ حاصل کرکے لیے DeX موڈ کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


اس ڈیوائس کی 10.5 انچ سکرین کی ریزولوشن 2,560 x 1,600 پکسل اور ایسپکٹ ریشو 16:10 ہے۔

اس کی پکسل کی کثافت بھی آئی پیڈ پرو 11 سے کچھ زیادہ ہے لیکن اس میں سٹائلس کی سپورٹ نہیں ہے۔ اس ٹیبلٹ کے چاروں کونوں میں ڈولبی آٹموس کے ساتھ ایک ایک AKG سپیکر ہے۔ ٹیبلٹ کی 7040 ایم اے ایچ کی بیٹری 14 گھنٹے تک ویڈیو پلے بیک کے لیے کافی ہے۔
اس ٹیبلٹ میں یو ایس بی – سی پورٹ سے فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ بھی ہے۔ اس میں 3.5 ایم ایم جیک نہیں ہے لیکن باکس میں یو ایس بی -سی ٹو 3.5 ایم ایم ایڈاپٹر ہے۔

سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 5 ای میں سنیپ ڈریگن 670 چپ سیٹ ہے۔ یہ ٹیب 4 جی بی ریم / 64 جی بی سٹوریج اور 6 جی بی ریم / 128 جی بی سٹوریج آپشنز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس میں One UI کے ساتھ اینڈروئیڈ 9 پائی انسٹال ہے۔
گلیکسی ٹیب ایس 5 ای میں چہرہ شناسی کا فیچر بھی ہے اور اس کے پاور بٹن میں فنگر پرنٹ سکینر بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس میں 13 میگا پکسل رئیر اور 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ ٹیب ایس 5 ای میں زیادہ دور سے سننے کے لیےبہتر مائیکروفونز ہیں، جس سے بکسبی زیادہ اچھے سے آپ کو سن سکے گی۔
ٹیب ایس 5 ایس آپ کے دوسرے گلیکسی سمارٹ فونز سے مربوط ہو سکتا ہے، جس سے آپ ٹیبلٹ سے ہی کالز اور ٹیکسٹ کا جواب دے سکتے ہیں۔
سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 5 ای کے پری آرڈر 14 مارچ سے شروع ہونگے۔
اس کی قیمت 400 ڈالر یا 420 یورو ہوگی۔ ٹیبلٹ کی فراہمی کا آغاز 4 اپریل سے ہوگا۔ اس ٹیبلٹ کے ایل ٹی ای ورژن کی قیمت یورپ میں 480 یورو ہوگی۔ امریکا میں اس ورژن کی قیمت کی تصدیق نہیں ہوسکی لیکن یہ 460 ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ پری آرڈر کرنے پر ٹیبلٹ کے ساتھ AKG Y500 ہیڈفون مفت دیا جائے گا۔

سام سنگ گلیکسی ٹیب اے 10.1 (2019)
سام سنگ گلیکسی ٹیب اے 10.1 (2019) ایک مناسب قیمت کی ڈیوائس ہے۔
اس ڈیوائس کی 10.1 انچ ایل سی ڈی سکرین کی ریزولوشن 1,920 x 1,200 پکسل ہے۔اس میں دو ڈولبی آٹموس سپیکر ہیں۔ اس میٹل باڈی ٹیبلٹ کی موٹائی 7.5 ایم ایم ہے۔
اس ٹیبلٹ میں ایگزینوس 7904 چپ سیٹ ہے۔ یہ چپ سیٹ آنے والے گلیکسی اے 30 فون میں بھی ہوگا۔ ٹیبلٹ میں 2 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹؤریج ہے۔ انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

اس ٹیبلٹ میں پوگو پن بھی ہیں، جس سے اسے کی بورڈ سے منسلک کیا جا سکتا ہے یا چارجنگ ڈاک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹیبلٹ کی 6150 ایم اے ایچ بیٹری کو چارج کرنے کے لیے یو ایس بی – سی پورٹ بھی ہے۔
گلیکسی ٹیب اے 10.1 (2018) کا ایک ایل ٹی ای ورژن بھی ہوگا، جس کی قیمت 270 یورو ہو سکتی ہے۔سام سنگ نے پریس ریلیز میں اس کے کڈز موڈ کا بھی بتایا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-02-15

More Technology Articles