Samsung Galaxy Tab S6 Lite unveiled: 10.4" display, S-Pen support, and 7,040 mAh battery

Samsung Galaxy Tab S6 Lite Unveiled: 10.4" Display, S-Pen Support, And 7,040 MAh Battery

10.4 انچ ڈسپلے اور ایس پین سپورٹ کے ساتھ سام سنگ نے گلیکسی ٹیب ایس 6 لائٹ پیش کر دیا

سام سنگ نے گلیکسی ایس 6 ٹیب کو پچھلے سال جولائی میں پیش کیا تھا۔ اب کمپنی نے اس کا ایک دوسرا ورژن  گلیکسی ایس 6 لائٹ پیش کیا ہے۔
سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 6 لائٹ  کے  یونی باڈی میٹل ڈیزائن میں   10.4 انچ (2000x1200 پکسلز) ایل سی ڈی ہے۔ یہ ریگولر ٹیب ایس 6 کے سپر ایمولیڈ (2560x1600 پکسل) پینل سے 0.1 انچ  چھوٹا ہے۔لائٹ ورژن میں انڈر ڈسپلے  فنگر پرنٹ سکینر بھی نہیں ہے جو ونیلا ٹیب ایس 6 میں ہے۔

گلیکسی ٹیب ایس 6 لائٹ میں 2.3 گیگا ہرٹز کلاک سپیڈ کے ساتھ  اوکٹا کور پراسیسر ہے۔ سام سنگ نے اس کے چپ سیٹ کے بارے میں نہیں بتایا۔ ہو سکتا ہے کہ یہ  ایگزینوس 9611 ایس او سی ہو۔
سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 6 لائٹ میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ریگولر ٹیب ایس 6 میں 6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی انٹرنل سٹوریج تھی۔

(جاری ہے)

ٹیب ایس 6 لائٹ میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے سٹوریج کو 1 ٹی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
سام سنگ گلیکسی  ٹیب ایس 6 میں اینڈروئیڈ 10 بیسڈ One UI 2.0 انسٹال ہے، جس میں ڈارک موڈ اور سام سنگ ناکس کے فیچر بھی ہیں۔اس ٹیب سے آپ کالز اور ٹیکسٹ میسجز کا ریپلائی  کر سکتے ہیں۔ اس ٹیب کو  کم از کم 3 جی بی ریم کے اینڈروئیڈ پائی  یا جدید سمارٹ فونز کے ساتھ کنکٹ کیا جا سکتا ہے۔
سام سنگ ٹیب ایس 6 لائٹ میں 8 میگا پکسل  پرائمری اور  5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ہے۔
گلیکسی ٹیب ایس 6 لائٹ کو ایس – پین سٹائلس کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ سام سنگ  اس کے لیے ایک بک کور بھی الگ سے فروخت کرے گا۔
ٹیب ایس 6 لائٹ میں بلوٹوتھ 5.0 بھی ہے اور اس میں وائی فائی کی سپورٹ  اور ایل ٹی ای کنکٹیویٹی بھی ہے۔اس ٹیب میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک   اور 7040 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے یو ایس بی – سی پورٹ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔یہ تین رنگوں، آکسفورڈ گرے، شیفون پنک اور انگورا بلیو میں پیش کیا گیا ہے۔اسے فی الحال  سام سنگ انڈونیشیا کی ویب سائٹ پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ 4 ماہ کے لیے یوٹیوب پریمیم سروس بھی مفت پیش کی گئی ہے۔
Samsung Galaxy Tab S6 Lite unveiled: 10.4" display, S-Pen support, and 7,040 mAh battery
تاریخ اشاعت: 2020-04-16

More Technology Articles