samsung GALAXY TABPRO S

Samsung GALAXY TABPRO S

سام سنگ گلیکسی ٹیب پرو ایس

سام سنگ گلیکسی ٹیب پرو ایس سام سنگ کا پہلا ونڈوز 10 ٹیبلٹ ہے۔ 12انچ سپر ایمولڈ پینل کی اس ڈیوائس کی ریزولوشن2160 x 1440 پکسل ہے۔اس ٹیبلٹ میں انٹل کور ایم پراسیسر، 4 جی بی ریم اور 128 یا 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
سام سنگ کی طرف سے بنایا گیا یہ ٹیب پرو سرفس لائن کی ڈیوائس سے پتلا اور ہلکا ہے۔یہ ٹیبلٹ 6.3 ملی میٹر موٹا اور 698گرام وزنی ہے۔

(جاری ہے)


اس ڈیوائس کے ڈیزائن کےمطابق اس میں سنگل یوایس بی ٹائپ سی پورٹ ہے تاہم اضافی ہب کے ساتھ ایچ ڈی ایم آئی، ٹائپ اے اور مزید ٹائپ سی پورٹ لگائی جا سکتی ہیں۔

ڈیوائس میں 5میگا پکسل کے دو کیمرے لگے ہیں۔ اس ڈیوائس کی بیٹری لائف 10.5 گھنتے ہے۔ ڈیوائس میں جی پی ایس اور این ایف سی کے ساتھ وائی فائی 802.11ac ، بلوٹوتھ 4.1 اور ایل ٹی (کیٹ 6)کی سپورٹ بھی ہے۔ یہ ڈیوائس فروری میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی۔ قیمت کے بارے میں معلومات ابھی سامنے آنا باقی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-08

More Technology Articles