Samsung Galaxy Z Flip announced with UTG screen and Snapdragon 855+

Samsung Galaxy Z Flip Announced With UTG Screen And Snapdragon 855+

سام سنگ نے یو ٹی جی سکرین اور سنیپ ڈریگن 855 پلس کے ساتھ گلیکسی زیڈ فلپ لانچ کر دیا

سام سنگ گلیکسی ایس 20 سیریز کی لانچنگ کی تقریب میں سب  سے زیادہ پذیرائی سام سنگ  گلیکسی زیڈ فلپ کو ملی۔ سام سنگ کی طرف سے یہ باقاعدہ فولڈنگ سکرین کے ساتھ  دوسرا فون ہے۔گلیکسی فولڈ کےبرعکس  زیڈ فلپ  کی سکرین کھلنے کے بعد ٹیبلٹ سائز کی سکرین ہوتی  ہے جبکہ فولڈ ہونے پر یہ ایک ریگولر سائز کا فون ہے۔
اس فون میں22:9 ایسپکٹ ریشو کی 6.7 انچ ڈائنامک ایمولیڈ سکرین ہے۔
دوسرے فولڈ ایبل فونز کے برعکس اس میں  ٹاپ پر الٹرا تِھن گلاس (Ultra Thin Glass) لیئر ہے۔اس کا مطلب ہے کہ یہ فون سکریچز سے زیادہ محفوظ رہے گا۔اس فون کے ڈسپلے کی  ریزولوشن  1080 x 2636 پکسل ہے۔یہ  گلیکسی زیڈ فلپ کے قریب ترین حریف ، موٹرولا ریزر، سے 50 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گلیکسی زیڈ فلپ میں نوٹی فیکیشنز کے لیے  1.1  انچ کی  دوسری سپر ایمولیڈ سکرین ہے،جو فون کی بیک پر نصب ہے۔

اس سکرین اور ساری بیرونی باڈی پر گوریلا گلاس 6 نصب ہے۔
اس فون میں پچھلے سال متعارف کرایا گیا سنیپ ڈریگن 855+ فلیگ شپ چپ سیٹ، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی یو ایف ایس 3.0سٹوریج ہے۔اس فون کا مین کیمرہ ، جوبیرونی حصے میں نصب ہے، f/1.8اپرچراور 1.4µm  پکسل سائز کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔اس کے ساتھ ہی تھوڑے سست ا f/2.2 اپرچر کے ساتھ  12 میگا پکسل کا الٹراوائیڈ کیمرہ  ہے۔
سام سنگ گلیکسی زیڈ فلپ میں f/2.4ا پرچر کے  10 میگا پکسل ریزولوشن کا کیمرہ ہے۔ اس فون کو کئی زایوں سے فولڈ کر کے ویڈیو کالز اور خود اپنی ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے۔
گلیکسی  زیڈ فلپ میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے  لیکن اس کی چارجنگ سپیڈ 15W تک محدود ہے۔اس کے دوسرے اہم فیچرز میں اے کے جی   سٹیریو لاؤڈ سپیکرز، وائرلیس چارجنگ اور One UI 2.0 کے ساتھ اینڈروئیڈ 10 شامل ہیں۔
گلیکسی زیڈ فلپ 14 فروری سے 1380 ڈالر یا 1500 یورو میں  مرر بلیک، مرر پرپل اور مرر گولڈ رنگوں میں دستیاب  ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2020-02-13

More Technology Articles