Samsung Gear IconX earbuds

Samsung Gear IconX Earbuds

سام سنگ گیئر آئیکون ایکس وائرلیس ائیر بڈز

سام سنگ  وائرلیس ائیر بڈز متعارف کرا رہا ہے۔ گئیر آئیکون ایکس ائیر بڈز میوزک سٹریمنگ کے علاوہ فٹنس ٹریکنگ کا کام بھی کریں گے۔ان چھوٹے اور ہلکے  سے ائیر بڈز کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ وہ باآسانی کانوں میں فٹ ہو سکتے ہیں۔
ان ائیر بڈز  کی بیٹری ٹائمنگ اتنی زیادہ نہیں۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ  اگر آپ موبائل فون سے ائیر بڈز پر میوزک چلائیں گے تو بیٹری ڈیڑھ گھنٹے تک چلے گی تاہم اگر میوزک کو ائیر بڈز کی 4 جی بی انٹرنل میموری میں سٹور کریں گے تو بیٹری ساڑھے تین گھنٹے چلے گی۔

ان ائیر بڈز پر سوائپ کر میوزک کو کنٹرول ، جیسے والیوم زیادہ اور نیوی گیٹ، کیا جاسکتا ہے۔
گئیر آئیکون ایکس کے فیچرز ایسے ہیں، جو اسے کانوں میں Fitbit(فٹنس ٹریکر) بنا دیتے ہیں۔گئیر آئیکون ایکس  دل کی دھڑکن کی رفتار بتا سکتے ہیں، قدموں کو گن سکتے ہیں اور بتا سکتے ہیں کہ آپ نے اندازہ کتنی کیلوریز خرچ کی ہیں۔

(جاری ہے)

گئیر آئیکون ایکس  کو جیسے ہی کانوں میں  لگایا جائے یہ کام شروع کر دیتے ہیں۔ آئیکون ایکس کا کیس انہیں رکھنے کے لیے ہی نہیں بلکہ چارج کرنے کےکام بھی آتا ہے۔
اس سال کے آخر میں جب گئیر آئیکون ایکس کو لانچ کیا جائے گا تو یہ 199ڈالر اور 3 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
   

تاریخ اشاعت: 2016-06-10

More Technology Articles