Samsung Gear S2 smartwatch goes official with rotating bezel Tizen OS

Samsung Gear S2 Smartwatch Goes Official With Rotating Bezel Tizen OS

سام سنگ گیئر ایس 2 سمارٹ واچ

سام سنگ نے گیئرایس 2 سمارٹ واچ متعارف کرا دی۔ یہ ہائی اینڈ ٹائیزن آپریٹنگ سسٹم کی ڈیوائس گھومتے بیزل کے ساتھ دستیاب ہے۔ ڈسپلے آئی پی 68 ریٹنگ کا حامل ہے۔اسے دو مختلف ورژن گیئر ایس 2(Gear S2) اور گیئر ایس 2 کلاسک(Gear S2 classic) میں لانچ کیا گیا ہے۔
سام سنگ گیئر ایس ڈارک گرے کیس اوربلیک سیلیکون بینڈ یا سلور کیس اور وائیٹ سیلیکوبینڈ کے ساتھ دستیاب ہوگی۔

کلاک ورژن بلیک کیس اور اس سے ملتے جلتے بینڈ کے ساتھ دستیاب ہوگا۔
ہارڈ وئیر کے لحاظ سے دیکھا جائے تو گیئر ایس 2 میں 1 گیگا ہرٹز ڈوئل کور سی پی یو، 512 ایم بی ریم اور 4 جی بی انٹرنل میموری ہے۔سمارٹ واچ کا ڈسپلے 1.2انچ ہے جو مکمل گول ہے، جس کے بارے میں پہلے ہی خبریں آ رہی تھیں(تفصیلات اس صفحے پر

(جاری ہے)

سپر ایمولیڈ ڈسپلے کی ریزولوشن360 x 360 پکسل اور کثافت 302 پی پی آئی ہے۔


کنکٹیویٹی آپشنز میں وائی فائی802.11 b/g/n ، بلو ٹوتھ4.1 اور این ایف سی شامل ہے۔اس کا ایک ورژن ایسا بھی ہے جس میں 3 جی نیٹ ورک اور ای سم کی سپورٹ موجود ہے۔ایس 2 ماڈل کی پیمائش 42.3 × 49.8 × 11.4ملی میٹر اور وزن 47 گرام ہے جبکہ کلاسک ماڈل کی پیمائش39.9 × 43.6 × 11.4 ملی میٹر اور وزن 42 گرام ہے۔دونوں ڈیوائسز میں 250 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہے جو 2 سے 3 دن کے عمومی استعمال کے لیے کافی ہے۔
3 جی کو سپورٹ کرنے والے ماڈل میں 300 ایم اے ایچ کی بیٹری لگائی گئی ہے۔جو 2دن کے عمومی استعمال کے لیے کافی ہے۔3 جی ورژن کی پیمائش 44.0 x 51.8 x 13.4ملی میٹر اور وزن 51 گرام ہے۔

Samsung Gear S2 smartwatch goes official with rotating bezel Tizen OS
تاریخ اشاعت: 2015-09-01

More Technology Articles