Samsung is working on a Galaxy S10 with 5G and six cameras

Samsung Is Working On A Galaxy S10 With 5G And Six Cameras

سام سنگ 5G اور 6 کیمروں کے ساتھ گلیکسی ایس 10 پر کام کر رہا ہے

وال سٹریٹ جرنل  کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سام سنگ اپنے نئے فلیگ شپ  گلیکسی ایس 10 کے چار ورژن متعارف کرائے گا۔ ان میں ایک ورژن 6.7 انچ کے بڑے ڈسپلے کے ساتھ ہوگا۔ اس ورژن کا کوڈ نام فی الحال Beyond X ہے۔ یہ فون 5Gکو سپورٹ کرے گا اور اس میں 6 کیمرے ہونگے۔ ان 6 میں سے 2 کیمرے فرنٹ پر اور 4 کیمرے بیک پر ہونگے۔

(جاری ہے)


رپورٹس کے مطابق سام سنگ اس فون کو فروری کے وسط تک متعارف کرا سکتا ہے لیکن اس کی دستیابی 5Gنیٹ ورکس کی دستیابی سے مشروط ہوگی۔

بظاہر کمپنی اس حوالے سے ے ٹی اینڈ ٹی، ٹی موبائل اور ویریزن سے بات چیت کر رہی ہے۔ سام سنگ جنوبی کوریا کے نیٹ ورکس سے بھی رابطے میں لیکن ابھی تک کسی کے ساتھ بھی نتیجہ خیز معاملات طے نہیں پا سکے۔
اس کے علاوہ جو دوسرے 3 فون ہونگے ان کا سکرین سائز 5.8 انچ سے 6.4 انچ ہوگا۔ ان میں 3 سے 5 کیمرے ہونگے۔ تاہم ان کے ڈیزائن کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ان میں وائرلیس چارجنگ کے فیچرز بھی ہوسکتےہیں۔
تاریخ اشاعت: 2018-11-20

More Technology Articles