Samsung launches Galaxy A6 & A6plus with dual cameras

Samsung Launches Galaxy A6 & A6plus With Dual Cameras

سام سنگ نے ڈوئل کیمرہ اور انفینیٹی ڈسپلے کے ساتھ گلیکسی اے 6 اور اے 6 پلس لانچ کر دئیے

سام سنگ نے مناسب قیمت کے دو سمارٹ فونز سام سنگ گلیکسی اے 6 (2018) اور اے 6 پلس (2018) سمارٹ فونز متعارف کرا دئیے ہیں۔
سام سنگ گلیکسی اے 6 کا ڈسپلے 5.6 انچ او ر ریزولوشن 720×1,480 پکسل ہے۔فون میں f/1.7 اپرچر کے ساتھ 16 میگا پکسل کا رئیر اور f/1.9 اپرچراور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔فون کی باڈی مکمل گلاس کی ہے۔
فون میں اوکٹا کور 1.6 گیگا ہرٹز سی پی یو، 3 جی بی / 4 جی بی ریم اور 32 جی بی / 64 جی بی سٹوریج ہے۔

مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی بدولت فون میں 256 جی بی تک سٹوریج بڑھائی جا سکتی ہے۔اس فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اینڈروئیڈ 8.0 اوریو او ایس کے حامل اس فون کی پیمائش 149.9 x 70.8 x 7.7 ملی میٹر ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 6 پلس میں 1,080×2,220ریزولوشن کے ساتھ 6 انچ کی سکرین ہے۔

(جاری ہے)

اس فون کی بیک پر موجود ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں ایک کیمرہ f/1.7اپرچر کے ساتھ 16 میگا پکسل اور دوسرا f/1.9 اپرچر کے ساتھ 5 میگا پکسل کا ہے۔


سیلفی کے لیے فون میں f/1.9 اپرچر اور ایل ای ڈی کے ساتھ 24میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ فون میں 1.8 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پروسیسر اور گلیکسی اے 6 کے ریم اور سٹوریج آپشنز ہیں ۔ فون میں 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اینڈروئیڈ 8.0 اوریو او ایس کے حامل اس فون کی پیمائش 160.2 x 75.7 x 7.9 ملی میٹر ہے۔
گلیکسی اے سیریز میں 2CA کے ساتھ LTE Cat.6، Wi-Fi 802.11 a/b/g/n ، بلوٹوتھ 4.2، این ایف سی اور جی پی ایس کی سپورٹ ہے۔

سام سنگ گلیکسی اے 6 اور اے 6 پلس کی قیمت تقریباً 40 ہزار اور 50 ہزار روپے سے کم ہوگی۔ان فونز میں ہیڈ فونز پر ڈولبی آٹموس آپٹمائز ساؤنڈ ہوگی۔ اس کے علاوہ ان میں بکسبی ویژن، بکسبی ہوم، بکسبی ریمائنڈر اور سام سنگ پے کی سپورٹ ہوگی۔ ان فونز کو مئی میں یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکا کے ممالک میں فروخت کیا جائے گا۔

Samsung launches Galaxy A6 & A6plus with dual cameras
تاریخ اشاعت: 2018-05-02

More Technology Articles