Samsung launches the entry-level Galaxy J2 2017

Samsung Launches The Entry-level Galaxy J2 2017

سام سنگ انٹری لیول Galaxy J2 2017 لانچ کر دیا

سام سنگ نے 4G کنکٹیویٹی کےساتھ انتہائی کم قیمت کا Galaxy J2سمارٹ فون لانچ کر دیا ہے۔ اس سمارٹ فون کی قیمت تقریباً 100 ڈالر ہے۔
سام سنگ گلیکسی جے 2 میں 4.7 انچ ایمولیڈ ڈسپلے ہے، جس کی ریزولوشن 720p ہے۔ اتنی کم قیمت ہونے کے باوجود سام سنگ نے اس میں ایمولیڈ ایچ ڈی ڈسپلے شامل کیا ہے۔اس موبائل کے چپ سیٹ کے بارے میں تو معلوم نہیں لیکن س میں 1.3 گیگا ہرٹز کواڈ کور پروسیسر ہے۔

اس فون میں 1 جی بی ریم اور 8 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔مائیکروایس ڈی کارڈ کے ذریعے سٹوریج کو 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
جے 2 کا بیک کیمرہ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 2 میگا پکسل کا ہے۔اس فون کا Ultra Data Saving موڈ جب آن ہو تو یہ بیک گراؤنڈ میں چلنے والی ایپس، جیسے وٹس ایپ، فیس بک، میسجنر اور دیگر کو موبائل ڈیٹا استعمال کرنے نہیں دیتا بلکہ صرف وہ ایپس موبائل ڈیٹا استعمال کر سکتی ہیں، جنہیں آپ استعمال کر رہے ہوں۔

(جاری ہے)

یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے بہترین ہے، جو مہنگا موبائل ڈیٹا استعمال کرتے ہیں۔جے2 کو 4G کنکٹیویٹی کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ یہ پاکستان اور بھارت کے تمام بینڈز کو سپورٹ کرتا ہے۔
Galaxy J2 2017 میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ انسٹال ہے۔ بھارت میں یہ فون 7390 روپے میں لانچ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں اسے آئندہ چند ہفتوں میں جاری کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-15

More Technology Articles