Samsung launches the Galaxy A8 (2018) and A8+ (2018) in UAE

Samsung Launches The Galaxy A8 (2018) And A8+ (2018) In UAE

سام سنگ نےمتحدہ عرب امارات میں Galaxy A8 (2018) اور A8+ (2018)متعارف کرا دئیے

سام سنگ گلف الیکٹرونکس نے متحدہ عرب امارات میں اپنے دو تازہ ترین سمارٹ فون Galaxy A8 (2018) اور A8+ (2018) متعارف کرا دئیے ہیں۔ ویتنام، یورپ اور بھارت کے بعد ان ڈیوائسز کو اب متحدہ عرب امارات میں متعارف کرایا گیا ہے۔
ان ڈیوائسز میں ایگزینوس 7885 چپ سیٹ اور Infinity Display کے ساتھ 5.6 انچ اور 6 انچ کی سکرین ہے۔

(جاری ہے)

دونوں میں اینڈروئیڈ نوگٹ 7.1.1 انسٹال ہے۔ فون میں بلوٹوتھ 5.0، LTE Cat. 11 اور Wi-Fi 802.11 ac کی سپورٹ ہے۔
فون کا اندراج سام سنگ کی ویب سائٹ پر ہے، جسے تمام ریٹیلرز سے خریدا جا سکتا ہے۔
گلیکسی اے 8 (2018) کی قیمت 1799 اماراتی درہم یا 490 ڈالر ہے جبکہ گلیکسی اے 8 پلس کی قیمت 1999 درہم یا 545 ڈالر ہے۔دونوں ڈیوائسز میں سٹوریج آپشن صرف 64 جی بی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-15

More Technology Articles