SAMSUNG NEW DONGLE GIVES YOUR CAR AN LTE CONNECTION

SAMSUNG NEW DONGLE GIVES YOUR CAR AN LTE CONNECTION

سام سنگ کی نئی ڈونگل گاڑی کو ایل ٹی ای سے مربوط کر دے گی

سام سنگ بھی مربوط(connected) گاڑیوں کے کاروبار میں شامل ہوگیا ہے۔سام سنگ نے مربوط کار بنانے کی بجائے صارفین کی پرانی گاڑیوں کو ایل ٹی ای سے مربوط کرنے کا نیا طریقہ دیا ہے۔سام سنگ کنکٹ آٹو(Samsung Connect Auto) ڈونگل کو OBD II پورٹ یا On-board diagnostics میں لگایا جائے گا۔ پچھلے 20 سالوں کے دوران بنائی گئی گاڑیوں میں یہ پورٹ موجود ہوتی ہے۔اس پورٹ سے ڈرائیور اپنی گاڑی کی کارکردگی جانچ سکتے ہیں یا اپنی گاڑی کی لوکیشن معلوم کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ڈونگل وائی فائی ہاٹ سپاٹ کےطور پر بھی کام کرے گی، جس سے گاڑی میں موجود دوسری ڈیوائس بھی کنکٹ ہو جائیں گی۔
کنکٹ آٹو ڈیوائس سام سنگ کے ٹائیزن او ایس پر چلے گی اور یہ اسی سال کی دوسری سہ ماہی میں دستیاب ہوگی۔ سام سنگ کا کہناہے کہ امریکا میں اسے سب سےپہلے اے ٹی اینڈ ٹی پر متعارف کرایا جائے گا۔ نیٹ ورک سے کنکٹ ہونے پر یہ ایل ٹی ای سپیڈفراہم کرے گی۔سام سنگ نے اس کی قیمت کے بارے میں ابھی معلومات فراہم نہیں کیں۔
ویریزن نے امریکا میں اپنی کنکٹ ڈونگل بھی متعارف کرائی ہوئی ہے، جس کا نام Hum ہے۔یہ ڈونگل بھی سام سنگ کنکٹ کی طرح لوکیشن اور چند دوسری سروسز فراہم کرتی ہے تاہم اس میں ایل ٹی ای کی قابلیت نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-21

More Technology Articles