Samsung Notebook 9 (2018) unveiled: S Pen version in tow

Samsung Notebook 9 (2018) Unveiled: S Pen Version In Tow

سام سنگ نے ایس پین کے ساتھ سام سنگ نوٹ بک 9 (2018 ) متعارف کرا دی

سام سنگ نے اپنی تازہ ترین الٹرا نوٹ بک کو متعارف کرا دیا ہے۔سام سنگ نوٹ بک 9 (2018 کے ) 13.3 انچ ورژن کا وزن 995 گرام (2.19 پاؤنڈ) ہے جبکہ دوسرے ورژن 15 انچ ماڈل کا وزن 1250 گرام(2.76 پاؤنڈز) ہے۔ان میں 8ویں نسل کا انٹل کور آئی 7 پروسیسر ، 16 جی بی تک ریم اور 1 ٹی بی تک ایس ایس ڈی ہے۔
15 انچ ماڈل Nvidia MX150 ڈیڈیکیٹڈ جی پی یو (2 جی بی ڈی ڈی آر 5) کے ساتھ بھی لیا جا سکتا ہے، جس سے اس کا وزن 40 گرام بڑھ جاتا ہے۔

اس میں شامل 6-cell 75Wh بیٹری کی وجہ سے اس کی بیٹری ٹائمنگ بہت بہتر ہے۔ نوٹ بک کی باڈی میگنیشئم کے بھرت سے بنائی گئی ہے، جسے Metal12بھی کہا جاتا ہے، جو ہلکا بھی ہے اور پائیدار بھی۔
اس کے ایک ماڈل کی سکرین 13.3 انچ کی ہے اور دوسری 15 انچ RealViewDisplay کے ساتھ دستیاب ہے۔دونوں ہی ڈیوائسز میں آپ کو 1080p ریزولوشن ملتی ہے جبکہ امیج کوالٹی کو 95% sRGB (deltaE < 2.5)کے ساتھ بڑھایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کی برائٹ نیس بھی کافی متاثر کن یعنی 500nits ہے۔
سام سنگ نے اس کا ایک تیسرا ورژن سام سنگ نوٹ بک 9 پین 13.3 انچ بھی متعارف کرایا ہے۔ اس میں گلیکسی نوٹ سیریز کا ایس پین شامل ہے۔ اس ورژن کا وزن تو دوسرے 13.3 انچ ماڈل جتنا ہی ہے لیکن اس میں بیٹری تھوڑی کم یعنی 39Wh کی ہے۔اس ورژن کی سکرین 360 ڈگری پر فلپ کرتی ہے اس لیے آپ اسے ٹیبلٹ کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اس ورژن میں IR کیمرہ بھی ہے لیکن اس کے فنکشن نہیں بتائے گئے۔
نوٹ بک 9 کے ساتھ آپ کو ایک کی بورڈ، فنگر پرنٹ سنسر اور 1.5W کے دو سپیکر بھی ملتے ہیں۔ 15 انچ ماڈل میں آپ تھنڈر بولٹ 3 پورٹ کی وجہ سے اضافی سکرین اور تیز رفتار ایکسٹرنل ایسسریز استعمال کر سکتے ہیں۔
سام سنگ نوٹ بک 9 (2018)اور 9 پین اس ماہ کوریا میں اور پہلی سہ ماہی میں امریکا میں لانچ کی جائے گی۔ اسے لاس ویگا س میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

Samsung Notebook 9 (2018) unveiled: S Pen version in tow
تاریخ اشاعت: 2017-12-22

More Technology Articles