Samsung officially announces Galaxy Note Fan Edition in Korea

Samsung Officially Announces Galaxy Note Fan Edition In Korea

سام سنگ نے باضابطہ طور پر گلیکسی نوٹ فین ایڈیشن لانچ کر دیا

سام سنگ نے نوٹ 7 کو ایک نئے نام گلیکسی نوٹ فین ایڈیشن(Galaxy Note Fan Edition) سے دوبارہ لانچ کر دیا ہے۔ اصل میں یہ ڈیوائس گلیکسی نوٹ 7 ہی ہے لیکن اس میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے بعد امید ہے کہ اس ڈیوائس کے پھٹنے کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آئے گا۔
سب سے اہم فرق تو بیٹری کا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ نوٹ 7 کے پھٹنے کی بنیادی وجہ بیٹری ہی تھی۔ فین ایڈیشن میں سام سنگ نے چھوٹی 3200 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی ہے جبکہ اصل نوٹ 7 میں 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری تھی۔

اس نئی بیٹری کو حفاظت کے لیے انہی تجربات سے گزارا گیا ہے، جن سے سام سنگ گلیکسی ایس 8 کی بیٹری گزری ہے۔ سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 کے ساتھ ہی بیٹری کی حفاظت کو دیکھنے کے لیے تجربات شروع کیے ہیں۔
سام سنگ نے فین ایڈیشن میں وہی سافٹ وئیر شامل کیے ہیں، جو نئے ایس 8 اور ایس 8 پلس میں تھے۔

(جاری ہے)

یعنی اس ڈیوائس میں سام سنگ کا نیا ورچوئل اسسٹنٹ بکسبی بھی ہے۔


اس کے علاوہ اس ڈیوائس کا ہارڈ وئیر وہی ہے جو نوٹ 7 کا تھا ۔ سام سنگ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ فین ایڈیشن کو نوٹ 7 کے پارٹس سے ہی بنایا گیا ہے۔
سام سنگ جنوبی کوریا میں اس ڈیوائس کے 4 لاکھ یونٹ فروخت کرے گا۔ دوسرے ممالک میں اس کے لانچ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
گلیکسی نوٹ فین ایڈیشن کی قیمت 611 ڈالر ہے۔ جنوبی کوریا میں یہ چار رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ ہر ڈیوائس کے ساتھ اس کے رنگ کی مناسبت سے کور کیس بھی فراہم کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-03

More Technology Articles