Samsung officially introduces its second Android Go smartphone, the Galaxy J4 Core

Samsung Officially Introduces Its Second Android Go Smartphone, The Galaxy J4 Core

سام سنگ نے باضابطہ طور پر اپنا دوسرا اینڈروئیڈ گو سمارٹ فون گلیکسی جے 4 کور متعارف کرا دیا

سام سنگ نےا گست میں اپنا پہلا اینڈروئیڈ گو سمارٹ فون  گلیکسی جے 2 کور متعارف کرایا  تھا۔ جے 2 کور کو ابھی تک امریکی مارکیٹ کے لیے جاری نہیں کیا گیا۔ اب سام سنگ نے خاموشی سے اپنا دوسرا اینڈروئیڈ  گو فون گلیکسی جے4 کور متعارف کرایا ہے، جو ہارڈ وئیر میں گلیکسی جے 2 کور سے بہتر ہے۔
سام سنگ گلیکسی جے 4 کور میں اینڈروئیڈ 8.1 اوریو (گو ایڈیشن) انسٹال ہے۔

(جاری ہے)

اس فون کا ڈسپلے 6 انچ  ایچ ڈی (720p) ہے۔فون میں 1.4 گیگا ہرٹز کا کواڈ کور سی پی یو، 1 جی بی ریم اور 16جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ انٹرنل سٹوریج کو 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
گلیکسی جے 4 کور کا رئیر کیمرہ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ فون میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
سام سنگ نے ابھی اس فون کی دستیابی اور قیمت کے بارے میں نہیں بتایا۔
تاریخ اشاعت: 2018-11-10

More Technology Articles