Samsung Project Zen and Project Noble details

Samsung Project Zen And Project Noble Details

سام سنگ پروجیکٹ زین اور پروجیکٹ نوبل

آئ ایم ای آئی ڈیٹا بیس سے معلوم ہوا ہے  کہ  سام سنگ دو نئے ہینڈ سیٹ بنا رہا ہے۔ ان کے ماڈل نمبر ایس ایم-جی9285(SM-G928S) اور ایس ایم-این920ایف(SM-N920F) ہیں۔ بظاہر ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ ایس ایم-جی9285 سام کے گلیکسی ایس 6 کا نیا ورژن ہے۔ ماڈل نمبر  سے یہی پتہ چلتا ہے کہ یہ کوئی نیا فلیگ شپ نہیں بلکہ پچھلے موبائل کا نیا ورژن ہے۔ دوسرے ماڈل نمبر ایس ایم-این920 ایف کے بارے میں خیال ہے کہ یہ  سام سنگ گلیکسی نوٹ 5 ہوگا۔

(جاری ہے)

کیونکہ گلیکسی نوٹ 4 کا ماڈل نمبر ایس ایم-این910ایکس تھا۔ اطلاعات کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 6 کے نئے ورژن پر پروجیکٹ زین(Zen)  کے نام سے  کام کر رہا ہے  جبکہ نئے گلیکسی نوٹ پر پروجیکٹ نوبل کے نام سے کام ہو رہا ہے۔ گلیکسی نوٹ کے بارے میں پہلے بھی خبر آئی تھی کہ اس میں گلیکسی ایس 6 اور ایس6 ایج کے بہت سے فیچر ہونگے(تفصیلات اس صفحے پر
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سام سنگ ان دونوں ڈیوائسز کو کب متعارف کرائے گا مگر ہمارا اندازہ ہے کہ یہ دونوں ڈیوائسز ستمبر یا اس کے بعد ہی لانچ ہونگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-01

More Technology Articles