Samsung unveils Galaxy J1 Ace Neo with quad core CPU

Samsung Unveils Galaxy J1 Ace Neo With Quad Core CPU

سام سنگ نے کواڈ کور سی پی یو کے ساتھ گلیکسی جے 1 ایس نیو متعارف کرا دیا

سام سنگ نے اپنی گلیکسی جے سیریز میں ایک نئی ڈیوائس کا اضافہ کیا ہے۔ سام سنگ گلیکسی جے 1 ایس نیو(Galaxy J1 Ace Neo) میں کواڈ کور 1.5 گیگا ہرٹز پروسیسر ہے جبکہ اس کی سکرین 4.3 انچ سپر ایمولڈ ہے جس کی ریزولوشن480 x 800 پکسل ہے۔اس ڈیوائس میں 1 جی بی ریم اور 8 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس میں 1900 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جبکہ اس کا رئیر کیمرہ 5 میگا پکسل اور فرنٹ 2 میگا پکسل ہے۔ اس سمارٹ فون میں اینڈروئیڈ 5.1 لولی پاپ انسٹال ہوگی۔ اس فون کی پیمائش 130.1 x 67.6 x 9.5ملی میٹر اور وزن 131گرام ہے۔ یہ فون سیاہ، سفید اور نیلے رنگ میں دستیاب ہوگا۔ سام سنگ ساؤتھ کوریا ویب سائٹ پر ا س کا اندراج تو ہو چکا مگر اس کی قیمت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

Samsung unveils Galaxy J1 Ace Neo with quad core CPU
تاریخ اشاعت: 2016-07-11

More Technology Articles