Samsung Unveils the Galaxy J5 and J7 for 2016

Samsung Unveils The Galaxy J5 And J7 For 2016

سام سنگ گلیکسی جے 5 اور جے 7 (2016)

سام سنگ نے اپنی جے سیریز کے اس سال کے ماڈل متعارف کرا دئیے ہیں، جن کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔

گلیکسی جے 5 (2016)
گلیکسی جے 5 (2016) کا ڈسپلے 5.2انچ اور ریزولوشن 720pہے۔اندازہ ہے کہ اس میں اینڈروئیڈ مارش میلو 6.0 اور سام سنگ کا اپنا ٹچ وز آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہوگا۔
سمارٹ فون کے اندر کواڈ کور سنیپ ڈریگن 420 پروسیسر، 2 جی بی ریم اور 16جی بی انٹرنل سٹوریج ہے، مزید سٹوریج کے لیے ایس ڈی کارڈ کی سپورٹ بھی ہے۔

فون کی بیک پر ایل ای ڈی کے ساتھ 13 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ ہے، جس کا اپرچر f/1.9 ہے۔ڈیوائس کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔
ڈیوائس میں 4 جی ایل ٹی ای، بلوٹوتھ 4.1، VoLTE، اور این ایف سی کنکٹیویٹی آپشنز ہیں۔ ڈیوائس کی بیٹری 3100 ایم اے ایچ کی ہےجبکہ یہ گولڈ، گلابی اور سلور رنگوں میں دستیاب ہوگی۔

(جاری ہے)



گلیکسی جے 7 (2016)
گلیکسی جے 7(2016) کا ڈسپلے 5.5 انچ سپر ایمولڈ اور ریزولوشن 1080pہے۔

ڈیوائس میں 4جی ایل ٹی ای کنکٹیویٹی کے ساتھ ڈوئل سم سپورٹ VoLTE، بلوٹوتھ اور این ایف سی سپورٹ بھی ہے۔ڈیوائس کا رئیر کیمرہ 13 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔
ڈیوائس کا پروسیسراوکٹا کور ایگزینوس 7870 ، ریم 3 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 16 جی بی ہے۔مزید سٹوریج کےلیےکارڈ سلاٹ بھی ہے۔ڈیوائس میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔جے 5 کی طرح یہ ڈیوائس بھی گولڈ، گلابی اور سلور رنگوں میں دستیاب ہوگی۔

Samsung Unveils the Galaxy J5 and J7 for 2016
تاریخ اشاعت: 2016-03-30

More Technology Articles