Samsung unveils Tizen powered Galaxy Watch

Samsung Unveils Tizen Powered Galaxy Watch

سام سنگ نے ٹائیزن او ایس کے ساتھ 42 ایم ایم اور 46 ایم ایم سائز میں گلیکسی واچ متعارف کرا دی

سام سنگ نے گئیر کی بجائے گلیکسی واچ کے نام سے نئی سمارٹ واچ متعارف کرا د ی ہے۔ گلیکسی واچ اپنے پیش رو کی طرح 46 ایم ایم سائز میں ہی پیش کی گئی ہے لیکن اس کا ایک دوسرا ورژن 42 ایم ایم سائز میں بھی ہے۔ان سمارٹ واچز کی کیسنگ تین رنگوں، مڈ نائٹ بلیک، روز گولڈ اور سلور میں ہے۔ سام سنگ گلیکسی واچ کے بینڈز میں کافی بڑی ورائٹی پیش کرے گا۔
ٹائیزن او ایس کی حامل 46 ایم ایم گلیکسی واچ میں 472 ایم اے ایچ اور 42 ایم ایم گلیکسی واچ میں 270 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ آپ کوئی بھی سمارٹ واچ استعمال کریں، اس کی بیٹری کئی دن چلے گی۔
دونوں سمارٹ واچز کو بلوٹوتھ اور ایل ٹی ای ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے۔ دونوں میں درست ترین ٹریکنگ کے لیے جی پی ایس کا فیچر ہے۔

(جاری ہے)

ایل ٹی ای اور بلوٹوتھ دونوں ماڈلز میں 4 جی بی سٹوریج ہے لیکن دونوں میں ریم الگ الگ ہے۔ایل ٹی ای ماڈل میں 1.5 جی بی ریم اور بلوٹوتھ ماڈل میں 768 ایم بی ریم ہے۔


سام سنگ گلیکسی واچ واٹرپروف کے لیے آئی پی 68 سرٹیفائیڈ اور 5ATM پریشر ریٹنگ کی حامل ہے۔
گلیکسی واچ کے 46 ایم ایم ماڈل کا ڈسپلے 1.3
انچ اور 42 ایم ایم ماڈل کا ڈسپلے 1.2 انچ ہے۔ ڈسپلے کی حفاظت کے لیے اس پر Gorilla Glass DX+ ہے۔
سام سنگ گلیکسی واچ میں صحت کے حوالے سے بھی فیچر شامل کیے گئے ہیں۔ یہ 39 اقسام کے ورک آوٹ (بمشول کھانے اور پینے کی ٹریکنگ کے ) ٹریک کر سکتی ہے۔
یہ آپ کی نیند کو بھی مانیٹرکرتی ہے۔
امریکی میں گلیکسی واچ 24 اگست سے پیش کی جائے گی۔ ٹی موبائل پر اس کے ایل ٹی ای 42 ایم ایم ماڈل کی قیمت 375 ڈالر اور 46 ایم ایم ماڈل کی قیمت 400 ڈالر ہے جبکہ اس کے بلوٹوتھ 42 ایم ایم ماڈل کی قیمت 330 اور 46 ایم ایم ماڈل کی قیمت 350 ڈالر ہے۔
کوریا میں گلیکسی واچ کو 31 اگست اور باقی دنیا میں 14 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Samsung unveils Tizen powered Galaxy Watch
تاریخ اشاعت: 2018-08-09

More Technology Articles