Samsung W2018 clamshell phone goes official

Samsung W2018 Clamshell Phone Goes Official

سام سنگ نے F/1.5کیمرہ لینز کے ساتھ ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا ڈبلیو 2018 لانچ کر دیا

سام سنگ اور چائنا ٹیلی کام نے اینڈروئیڈ بیسڈ، دو ٹچ سکرین اور سمارٹ فونز میں سب سے زیادہ برائٹ لینز کے ساتھ ڈبلیو 2018 ہائی اینڈ فلپ فون لانچ کردیا ہے۔
فون کے تقریب رونمائی چین کے شہر شیامن میں ہوئی۔اس کے ساتھ ہی چین میں ڈبلیو سیریز کے دس سال اور سام سنگ کے 25سال مکمل ہو گئے۔
سام سنگ ڈبلیو 2018(Samsung W2018) میں 4.2 انچ کی کے دو ایمولیڈ ڈسپلے ہیں، جن کی ریزولوشن فل ایچ ڈی ہے۔

اس میں سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔مائیکروایس ڈی سلاٹ کی بدولت فون کی میموری 256 جی بی ہے۔
ڈبلیو 2018 بکسبی کے ساتھ پہلا فلپ فون ہے۔ سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا حامل یہ اسسٹنٹ اب چینی زبان کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
فون کی بیک پربڑی 1.4μm پکسل اور اب تک موبائل میں استعمال کیے جانے والے سب سے زیادہ برائٹ f/1.5اپرچر کے ساتھ 12 میگا پکسل سنسر ہے۔

(جاری ہے)

فون میں او آئی ایس بھی دستیاب ہے۔اس فون کی فرنٹ پر f/1.9لینز کے ساتھ 5 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ اس فون کے مین کیمرہ سے 30fps پر 4K ویڈیو ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔
سام سنگ ڈبلیو 2018 میں 2300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے یو ایس بی -سی پورٹ سے چارج کیا جاتا ہے۔ فون میں ہائیبریڈ سم سلاٹ بھی ہے جو ڈوئل سٹینڈ بائی کو سپورٹ کرتی ہے۔دوسری چینی ڈیوائسز کی طرح اس میں بھی گوگل سروسز کی کمی ہے۔
فون میں ایک سال پرانا ا اینڈروئیڈ 7.1.1 نوگٹ او ایس انسٹال ہے۔
سام سنگ ڈبلیو 2018 کو سیاہ رنگ میں فروخت کیا جائے گا لیکن اس کے محدود یونٹ گولڈ اور سلور رنگوں میں بھی ہونگے۔
اس فون کے بنیادی ورژن کی قیمت شاید آپ کا دماغ اڑا دے۔ اس کے بنیادی ورژن کی قیمت 15999 یوان یا 2000 یورو یا 2400 ڈالر یا 2لاکھ 54 ہزار روپے ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-01

More Technology Articles