SanDisk and Micron deliver world's first 1TB microSD cards

SanDisk And Micron Deliver World's First 1TB MicroSD Cards

سین ڈسک اور مائیکرون نے دنیا کے پہلے 1 ٹی بی مائیکرو ایس ڈی کارڈز متعارف کرا دئیے

اب وہ دن آ گئے ہیں جب سمارٹ فونز  میں لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ  پی سی جتنا ڈیٹا محفوظ کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے اچھی خاصی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔حالیہ دنوں میں لانچ ہونے والے سام سنگ گلیکسی ایس 10 پلس کی انٹرنل سٹوریج ہی 1 ٹی بی ہے۔ اگر آپ  چاہیں تو اس میں 1 ٹی بی کا مائیکروایس ڈی کارڈ  لگا کر فون کی  سٹوریج کو 2 ٹی بی کر سکتے ہیں۔آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا، 1 ٹی بی کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ ۔

مائیکرون اور سین ڈسک نے  اس سال بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں اپنے مائیکرو ایس ڈی کارڈز متعارف کرائے ہیں۔مائیکرون کا نیا  مائیکروایس ڈی کارڈ تجارتی پیمانے پر متعارف کرایاجانے والا پہلا 1 ٹی بی کارڈ ہے جبکہ سین  ڈسک کا  1 ٹی بی کارڈ سب سے زیادہ تیز رفتار ہے۔
سین ڈسک کے 1 ٹی بی کارڈ کی زیادہ سے زیادہ ریڈ (read) سپیڈ 160 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہے جبکہ مائیکرون کے 1 ٹی بی کارڈ کی  ریڈ سپیڈ 100 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہے لیکن رائٹ سپیڈ کے معاملے میں مائیکرون نے سین ڈسک کو 5 ایم بی پی ایس سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

مائیکرو ن مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی زیادہ سے زیادہ  رائٹ سپیڈ 95 ایم بی پی ایس ہے۔
سین ڈسک کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ اپریل میں 449 ڈالر میں فروخت ہوگا جبکہ مائیکرون نے ابھی تک اپنے کارڈ کی قیمت کے بارے میں نہیں بتایا۔مائیکرون کا کارڈ دوسری سہ ماہی میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا جائےگا۔
تاریخ اشاعت: 2019-02-25

More Technology Articles