SanDisk reveals the world's smallest 1TB USB-C flash drive

SanDisk Reveals The World's Smallest 1TB USB-C Flash Drive

سان ڈسک نے دنیا کی سب سے چھوٹی1 ٹیرا بائٹ یو ایس بی -سی فلیش ڈرائیو متعارف کرا دی

سان ڈسک نے اس سال کنزیومر الیکٹرونکس شو میں دو نئی فلیش ڈرائیو متعارف کرائی ہیں۔ ان میں سے ایک 1 ٹیرا بائٹ کی یوایس بی ٹائپ سی ڈرائیو ہے۔ یہ اپنی قسم کی دنیا کی سب سے چھوٹی یو ایس بی ڈرائیو ہے۔ بدقسمتی سے اس ڈرائیو کے بارے میں اس کے چھوٹے سائز اور زیادہ گنجائش کے علاوہ دیگر معلومات سامنے نہیں آئیں۔

(جاری ہے)


دوسری متعارف کرائی گئی فلیش ڈرائیو SanDisk Ultra Fit USB 3.1فلیش ڈرائیو ہے ، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ 256 جی بی کی سب سے چھوٹی فلیش ڈرائیو ہے۔
اس کا فارم فیکٹر وہی ہے جو دوسری SanDisk Ultra Fit ڈرائیوز کا ہے۔یعنی اس کا سائر یو ایس بی پورٹ سے ذرا سا ہی بڑا ہے۔یہ USB 3.1 Gen 1ڈرائیو ہے، جس کی read سپیڈ 130 میگا بائٹس فی سیکنڈ تک ہے۔ اس ماڈل کی قمت 149.99 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-09

More Technology Articles