SD 615 powered Moto G Turbo Edition unveiled in Mexico

SD 615 Powered Moto G Turbo Edition Unveiled In Mexico

موٹرولا موٹو جی ٹربو ایڈیشن

موٹرولا نے اپنی موٹو جی سیریزکو ایک نئے سمارٹ فون سے اپ ڈیٹ کیا ہے نئے سمارٹ فون کا نام موٹو جی ٹربوایڈیشن ہے۔یہ ڈیوائس میکسیکو میں متعارف کرائی گئی۔اگلے ہفتے (13 نومبر) سے یہ ڈیوائس 283 ڈالر می فروخت کے لیے پیش کر دی جائےگی۔
اس ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 615 چپ سیٹ، اوکٹا کور سی پی یو، ایڈرینو 405 جی پی یو ہے۔ فون کی سکرین 5 انچ کی ہے جبکہ ریزولوشن1080 x 1920 پکسل ہے۔

ڈیوائس میں 2 جی بی ریم، 16 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 2470ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

(جاری ہے)


موٹو جی ٹربو ایڈیشن کا رئیر کیمرہ 13 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔ڈیوائس میں اینڈروئیڈ 5.1.1لولی پاپ ہے جبکہ ڈیوائس کی سرٹیفیکیشن آئ پی 67 ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ ڈیوائس ایک میٹر گہر ے پانی میں آدھا گھنٹہ آرام سے گذار سکتی ہے۔ڈیوائس میں ڈوئل سم سپورٹ ہے۔
کنکٹیویٹی آپشنز میں ڈیوائس میں وائی فائی 802.11 b/g/n (2.4گیگا ہرٹز)، بلوٹوتھ 4.0ایل ای ، 4 جی ایل ٹی ای / 3 جی اور ایچ ایس پی اے پلس ہے۔
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ڈیوائس دوسرے ممالک میں کب فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

SD 615 powered Moto G Turbo Edition unveiled in Mexico
تاریخ اشاعت: 2015-11-07

More Technology Articles