Seagate will launch the fastest ever SSD this summer

Seagate Will Launch The Fastest Ever SSD This Summer

سی گیٹ دنیا کی تیز رفتار ترین ایس ایس ڈی متعارف کرائے گا

سی گیٹ جلد ہی دنیا کی تیز رفتار ترین ایس ایس ڈی ڈرائیو متعارف کرانے والا ہے۔ سی گیٹ اس ہارڈ ڈسک کو انہی گرمیوں میں متعارف کرائے گا۔ اس ہارڈ ڈسک پر ڈیٹا منتقل کرنے کی رفتار 10 جی بی فی سکینڈ ہوگی۔ اب تک تیز رفتار ترین ایس ایس ڈی کا اعزاز سام سنگ کے پاس ہے۔ سام سنگ کی ڈرائیو 5.6 جی بی فی سکینڈ کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کر سکتی ہے۔
سی گیٹ نے اپنی ایس ایس ڈی کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں، جس کی وجہ سے ہم اس کی read یا write سپیڈ کے بارے میں اندازہ نہیں لگا سکتے۔

(جاری ہے)


سی گیٹ کی یہ تیز رفتار ترین ایس ایس ڈی ڈیٹا سنٹر کے لیے ہونگی۔ ویب ایپلی کیشنز، موسم کی ماڈلنگ یا شماریاتی تجزیے کے لیے ایسی ہی تیز رفتار ہارڈ ڈسک بہترین تصور کی جاتی ہے۔سی گیٹ نے اپنی آنے والی ہارڈ ڈرائیو کی قیمت کے بارے میں بھی معلومات فراہم نہیں کیں۔
سام سنگ نے کچھ دن پہلے دنیا کی سب سے زیادہ گنجائش والی یعنی 16 ٹیرا بائٹ کی ایس ایس ڈی متعارف کرائی تھی(تفصیلات اس صفحے پر)، دیکھنا ہے کہ سی گیٹ کی ہارڈ ڈسک گنجائش میں بھی سام سنگ کا ریکارڈ توڑ سکے گی یا نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-09

More Technology Articles