Second generation Nokia 6 debuts with Snapdragon 630

Second Generation Nokia 6 Debuts With Snapdragon 630

نوکیا نے سنیپ ڈریگن 630 کے ساتھ دوسری نسل کا نوکیا 6 متعارف کرا دیا

ایچ ایم ڈی نے باضابطہ طور پر دوسری نسل کے نوکیا 6 سمارٹ فون کو متعارف کرا دیا ہے۔ اسے بہتر چپ سیٹ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے تاہم اس کا بہت سا ہارڈ وئیر اوریجنل نوکیا 6 جیسا ہی ہے۔
دوسری نسل کے نوکیا 6، جسے نوکیا 6 (2018) کا نام دیا گیا ہے ، کا ڈسپلے 5.5 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی فل ایچ ڈی اور ایسپکٹ ریشو 16:9 ہے۔فون میں 2.2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور سی پی یو کے ساتھ سنیپ ڈریگن 630 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی یا 64 جی بی سٹوریج ہے۔

انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ڈسپلے کی حفاظت کے لیے اس میں کورننگ گوریلا گلاس 3 ہے۔
اس فون میں اینڈروئیڈ 7.1 نوگٹ انسٹال ہے لیکن ایچ ایم ڈی نے جلد ہی اسے 8.0 اوریو پر اپ ڈیٹ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری کو چارج کرنے اور ڈیٹا کنکشن کے لیے نیا یو ایس بی – سی سٹینڈرڈ استعمال کیا گیا ہے جبکہ فون میں کیمرہ سیٹ اپ پہلے والا ہی ہے۔

(جاری ہے)

فون کا رئیر کیمرہ 1.0um پکسلز اور f/2.0 لینز کے ساتھ 16 میگا پکسل ہے۔ فرنٹ کیمرہ 1.12um اور f/2.2 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔
فون میں صرف ایک ہی سپیکر ہے جبکہ 3.5 ایم ایم آڈیو جیک بھی موجود ہے۔
فون میں ایک بڑی تبدیلی فنگر پرنٹ سنسر کی ہے، جسے فرنٹ سے بیک پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس فون کی پیمائش 148.8 x 75.8 x 8.15 ملی میٹر اور کیمرے سے موٹائی 8.6 ملی میٹر ہے جو اوریجنل سے 5 ایم ایم کم ہے۔
سیاہ اور سلور رنگ کے اس فون کے 32 جی بی ورژن کی قیمت 1499 یوان یا 230 ڈالر اور 64 جی بی ورژن کی قیمت 1699 یوان یا 260 ڈالر ہے۔ فون کی فروخت 10 جنوری سے شروع ہوگی۔

Second generation Nokia 6 debuts with Snapdragon 630
تاریخ اشاعت: 2018-01-05

More Technology Articles