See the most beautiful smartphones this year.

See The Most Beautiful Smartphones This Year.

دیکھئے اس سال کے سب سے خوبصورت اسمارٹ فونز!!

خوبصورتی کسے پسند نہیں لیکن یہ خوبصورتی اب لوگوں، کپڑوں اور زیورات سے نکل کر موبائل فونز تک آگئی ہے۔ جدید دور کے جدید تقاضے ہیں اور ان تقا ضوں میں سے ایک یہ ہے کہ ہاتھ میں ایک ایسا موبائل ہو جو کسی شخصیت کو مزید با وقار بنائے۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فونز کے فیچرز اور ڈیزائنز میں جدت آتی جارہی ہے۔ اگر رواں سال کا جائزہ لیا جائے تو اس سال بھی کئی اسمارٹ فونز متعارف کروائے جارہے ہیں جو نہ صرف نئے فیچرز سے لیس ہیں بلکہ دیکھنے میں بھی نہایت خوبصورت ہیں۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ 2017ء میں کون کون سے موبائل فونز ہیں جو صارفین کو اپنا گرویدہ بنادیں گے۔
سب سے پہلے بات کی جائے آئی فون کی تو آئی فون کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ایپل کی جانب سے آئی فون کے ڈیزائن میں بنیادی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے نئے ماڈل میں ایل سی ڈی کی جگہ او ایل ای ڈی استعمال کی جائے گی جس کی بدولت آئی فون کا ڈسپلے کناروں سے نچلی جانب تک پھیل جائیگا ۔

امید کی جارہی ہے کہ یہ فون آئی فون کے پرانے فونز میں سے سب سے ذیادہ خوبصورت ہوگا۔ لیکن خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اس کا ایک منفی پہلو یہ ہے کہ یہ اسمارٹ فون عام صارفین کی رینج سے باہر ہوگا یعنی اس کی قیمت بہت زیادہ متوقع ہے۔
اسی طرح معروف موبائل ساز ادارہ سام سنگ بھی اس برس گلیکسی ایس سیریز کا نیا ماڈل ایس ایٹ لانچ کرنے جا رہا ہے۔ ایس ایٹ میں فور کے ہائی ریزولوشن سکرین اور دوسرا رئیر کیمرہ بھی نصب کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ برس کمپنی کے نئے ماڈل نوٹ سیون کے لانچ کے فوری بعد اس کی بیٹری کے پھٹنے کی وجہ سے کمپنی کو اس ماڈل کے تمام فونز مارکیٹ سے واپس لینا پڑے تھے اور اس کی وجہ سے کمپنی کی ساکھ کو بھی بہت نقصان پہنچا تھا تاہم اب کمپنی کوشش کر رہی ہے کہ وہ ایس سیریز کے اس نئے ماڈل کی لانچ سے اپنی ساکھ کو بحال کر سکے۔
اس کے علاوہ سام سنگ کمپنی طویل عرصے سے ایسے اسمارٹ فون کی تیاری کی کوششیں کر رہی تھی جس کی سکرین کو فولڈ کیا جا سکے اور ضرورت کے وقت اس فولڈ سکرین کو اوپن کر کے ٹیبلٹ سائز تک پھیلایا جا سکے۔
سام سنگ نے اس طرح کے سمارٹ فون کا تصور ویڈیو سال 2013 میں پیش کیا تھا۔ اس وقت سے اب تک سام سنگ اس طرح کے سمارٹ فون کی تیاری کے لئے کوشاں ہے۔ اب امیدظاہر کی جا رہی ہے کہ رواں برس کے دوران ہی سام سنگ فولڈایبل سمارٹ فون کو لانچ کر دے گا۔ تصور کیا جارہا ہے کہ سام سنگ کا جدید اور خوبصورت ترین اسمارٹ فون ثابت ہوگا۔
اگر مائیکرو سافٹ کی بات کی جائے تو مائیکرو سافٹ ایک اعلیٰ موبائل ڈیوائس کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔
اس سمارٹ فون کی لانچ بھی 2017 میں متوقع ہے۔ مائیکروسافٹ سرفس موبائل میٹل باڈی کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ونڈو ٹین آپریٹنگ سسٹم سے مزین ہو گا جو یقیناََ اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگادے گا۔
دنیا میں اسمارٹ فون کی جدت پر کام کرنے والے صف اول کے ٹیکنالوجی ادارے اوپو (OPPO) نے پاکستان بھر میں اپنے F3اسمارٹ فون کی پہلی بار فروخت کا آغاز کردیا ہے۔
اس فون کا شماررواں سال کے بہترین اور خوبصورت اسمارٹ فونز میں کیا جارہا ہے نیا F3ایک اور سیلفی ایکسپرٹ ہے جس کی بدولت سیلفیز اور گروپ سیلفیز کو مزید قدرتی، خوبصورتی کے ساتھ ڈھالا جاسکے گا اور انتہائی اہم بات یہ ہے کہ لوگوں کے ایک بڑے گروپ کی کافی آسانی سے تصویر لی جاسکے گی ۔اپنے ہلکے وزن، پتلی باڈی اور 5.5انچ کے ساتھ F3 اسمارٹ فون گرفت میں بہترین ہے۔ اس کا چمکدار دھاتی بیک پینل ہموار ٹیکسچر دھول کو روکتا ہے اور جب اسے ہاتھ میں لیں تو الگ ہی مزہ آتا ہے۔ F3 اسمارٹ فون دیکھنے میں خوبصورت اور باوقار نظر آتا ہے۔ ان سیل ٹیکنالوجی کے ساتھ F3 کا ایف ایچ ڈی ڈسپلے عام اسکرین کی موٹائی کے مقابلے میں 1/4 کم ہے جو اسے مزید خوبصورت اور دلکش بناتا ہے ۔
تاریخ اشاعت: 2017-06-06

More Technology Articles