Sharp announces Aquos R Compact with 120Hz display

Sharp Announces Aquos R Compact With 120Hz Display

شارپ نے 120Hz ریفریش ریٹ ڈسپلے کے ساتھ Aquos R Compact سمارٹ فون کا اعلان کر دیا

شارپ نے Aquos R کے چھوٹے ماڈل  Aquos R Compact کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سیریز کےد وسرے ماڈلز کے برعکس Aquos R Compact تھوڑا مختلف سمارٹ فون ہے۔ اس کا ایج ٹو ایج ڈسپلے ڈیزائن پچھلے سمارٹ فون کی طرح ہی ہے۔
Aquos R Compact کا ڈسپلے 4.9 انچ IGZO LCD ہے، جس کی ریزولوشن 2032x1080پکسلہے۔اس فون کا ریفریش ریٹ 120Hz ہے، جو دوسرے تمام سمارٹ فونز سے تقریباً دوگنا ہے۔

(جاری ہے)


اس فون میں کوالکوم  سنیپ ڈریگن 660 پروسیسر کے ساتھ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

اس فون کا رئیرکیمرہ 16.4 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔ اس فون میں EMOPA 7.0 کے ساتھ  اینڈروئیڈ 8.0 اوریو انسٹال ہوگا۔اس فون میں کوئیک چارج 3.0 سپورٹ کے ساتھ 2500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
یہ فون دسمبر میں صرف جاپان میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-21

More Technology Articles