Sharp Aquos Mini is the best mini by sharp

Sharp Aquos Mini Is The Best Mini By Sharp

شارپ ایکوس منی، شارپ کی متعارف کرائی گئی بہترین منی ڈیوائس

شارپ زیادہ تر منی ڈیوائسز ہی متعارف کراتا ہے تاہم اُن میں سے کچھ ڈیوائسز ہی جاپان کو چھوڑتی ہیں، یعنی شارپ کی اکثر ڈیوائسز صرف جاپان میں ہی لانچ کی جاتی ہیں۔
شارپ کی نئی شارپ ایکوس منی(Sharp Aquos Mini) ڈیوائس صرف 4.7 انچ کی ہے ۔ اس ڈیوائس کی پیمائش 126 x 66 x 9ملی میٹر اور وزن صرف 120گرام ہے۔ آئی پی ایکس 68 کے باعث ڈیوائس واٹر پروف بھی ہے۔
ڈیوائس کی 4.7انچ IGZO سکرین کی ریزولوشن 1080p ہے۔

سکرین کی سپیڈ بہت سی دوسری ڈیوائس سے ڈبل یعنی 120ہرٹز ہے۔ اس ڈیوائس کی سکرین جب پاور بچانے کے پاور سیونگ موڈ میں بند ہوتی ہے تو اس کی سکرین سپیڈ صرف 1 ہرٹز بھی ہو سکتی ہے ، جس سے ایمرجنسی میں فون کو زیادہ دیر تک چلایا جا سکتا ہے۔
اس ڈیوائس میں Emopa نام کا نیا نوٹیفیکیشن سسٹم متعارف کرایا گیاہے۔

(جاری ہے)

اس فون کے نیچے ایک کونے میں لائٹس ہیں، جو جلتی بجھتی ہیں۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فون کی دونوں سائیڈیں بھی Pressure Sensitive ہیں ۔ کسی ایکشن کو کنفرم کرنے کے لیے سکرین کی بجائے سائیڈوں کو بھی دبایا جا سکتا ہے۔
شارپ ایکوس منی ایک پاور فل ڈیوائس ہے، جس میں سنیپ ڈریگن 808 چپ سیٹ کے ساتھ 3 جی بی ریم ہے۔ فون میں مارش میلو 6.0 انسٹال ہے۔
ڈیوائس کا مین کیمرہ f/1.9 اپرچر اور او آئی ایس کے ساتھ 13 میگاپکسل ہے۔ اس کیمرے سے 720p @ 120fps ویڈیوشوٹ کی جا سکتی ہے۔اس ڈیوائس کا فرنٹ کیمرہ 83ڈگری لینز کے ساتھ 5میگا پکسل کا ہے۔جاپان میں اس ڈیوائس کی قیمت44,800 ین یعنی تقریباً45700 روپے ہے۔
اس ڈیوائس کی جاپان سے باہر دستیابی کے بارے میں ابھی کسی قسم کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

Sharp Aquos Mini is the best mini by sharp
تاریخ اشاعت: 2016-06-30

More Technology Articles