Snapdragon 820 GPU Adreno 530 is fast

Snapdragon 820 GPU Adreno 530 Is Fast

سنیپ ڈریگن 820 جی پی یو

کوالکم نے سنیپ ڈریگن 820 کے حوالے جو معلومات دی ہیں، اُن کے مطابق اس میں کورٹیکس کی جگہ کسٹم 64 بٹ کریو کور استعمال ہونگی۔ سنیپ ڈریگن 820 میں نئی نسل کا ایڈرینو 530 جی پی یو استعمال کیا جائے گا۔سنیپ ڈریگن 618 اور 620 میں ایڈرینو 510 ستعمال کیا جائے گا ۔ 5سیریز کے تمام ایڈرینو میں OpenGL 3.1 اور Vulcan API کی سپورٹ شامل ہے(اوپن جی ایل 3.2 کی سپورٹ بعد میں فراہم کی جائے گی)۔

(جاری ہے)


کوالکم کا دعویٰ ہے کہ سنیپ ڈریگن 820 پچھلے ورژن سے 40 فیصد زیادہ بہتر کارکردگی دکھائے گا جبکہ پاور بھی 40 فیصد کم استعمال کرے گا۔ایڈرینو 510 بھی ایڈرینو 405 سے اتنا زیادہ ہی بہتر ہوگا۔
جی پی یو میں HDMI 2.0کی سپورٹ بھی شامل ہوگی اور یہ 4K @ 60fps کی آؤٹ پٹ فراہم کر سکے گا۔ یہ جی پی یو وائرلیس پر بھی 4K کی آؤٹ پٹ دے سکتا ہے۔
سنیپ ڈریگن 820 میں آئی ایس پی کو بھی بہتر کیا ہے ۔سپیکٹرا کیمرہ آئی ایس پی (امیج سگنل پروسیسر) چھوٹے کیمرہ کی پکسل کو بھی ہینڈل کر سکتا ہے۔آٹو فوکس، کم روشنی میں کارکردگی اور دوسرے بہت سے فیچرز کو بہتر بنایا گیاہے۔
سنیپ ڈریگن 820 کی حامل موبائل ڈیوائسسز 2016 کی پہلی ششماہی میں دستیاب ہونگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-13

More Technology Articles