Sony announces Xperia L1 budget smartphone

Sony Announces Xperia L1 Budget Smartphone

سونی نے بجٹ سمارٹ فون ایکسپیریا ایل 1 متعارف کرا دیا

سونی نے ایک نیا بجٹ سمارٹ فون ایکسپیریا ایل 1 (Xperia L1) متعارف کرایا ہے۔ایکسپیریا ایل 1 کی سکرین 5.5 انچ1280x720 ایل سی ڈی ہے۔ فون میں میڈیا ٹیک MT6737T چپ سیٹ کےساتھ 4x 1.45GHz Cortex-A53 سی پی یو، Mali-T720 MP2 جی پی یو، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی کی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس کا مین کیمرہ f2.2 اپرچر کے ساتھ 13 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ بھی f2.2 اپرچراور 24 ایم ایم وائیڈ اینگل کے ساتھ 5 میگا پکسل کا ہے۔


کنکٹیویوٹی کے حوالے سے فون میں ڈوئل سم سپورٹ، 4 جی ایل ٹی ای، Wi-Fi 802.11n، بلوٹوتھ 4.2 کے ساتھ aptX، این ایف سی، A-GPS، GLONASS اور یو ایس بی ٹائپ سی ہے۔
ایکسپیریا ایل1 میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ انسٹآل ہے۔ فون میں بیٹری سیونگ کے لیے سونی کے STAMINA موڈ کے ساتھ 2620 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
یہ فون سیاہ،سفید اور گلابی رنگوں میں فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-21

More Technology Articles