Sony Xperia XA1 and XA1 Ultra go official with thin bezels

Sony Xperia XA1 And XA1 Ultra Go Official With Thin Bezels

سونی ایکسپیریا ایکس اے 1 اور ایکس اے 1 الٹرا متعارف کرا دئیے گئے

سونی نے موبائل ورلڈ کانگرس میں Xperia XA1 اور XA1 Ultraمتعارف کرا دئیے ہیں۔ ان سمارٹ فون کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

سونی ایکسپیریا ایکس اے 1 الٹرا
سونی ایکسپیریا ایکس اے 1 الٹرا میں سونی نے سیلفی کیمرہ کے لیے 16 میگا پکسل 1/2.6” سنسر شامل کیا ہے۔ f/2.0 لینز کے ساتھ اس میں آٹوفوکس اور ڈیڈیکیٹڈ ایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔
فون کا مین کیمرہ 1/2.3” سنسر، f/2.0 لینز اور SteadyShot (جہاں او آئی ایس دستیاب نہ ہو) کے ساتھ 23 میگا پکسل ہے۔

اس فون کی سکرین کا سائز 6 انچ اور سکرین ریزولوشن 1080p ہے۔ یہ فون ایکسپریا ایکس زیڈ پریمئم کے مقابلے میں کافی ہلکا ہے۔ سونی نے اس کا چپ سیٹ میڈیا ٹیک پی 10 سے اپ گریڈ کر کے پی 20 کر دیا ہے لیکن اس میں بیٹری 2700 ایم اے ایچ کی ہی ہے۔ فون میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی-سی کے ساتھ Pump Express+ 2.0 سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)


اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ او ایس کا حامل یہ فون اس موسم گرما کے شروع میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس فون کو سفید، سیاہ اور گولڈ رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ اس فون کا ایک گلابی ورژن بھی متعارف کرایا جائے گا مگر یہ یورپ کے لیے نہیں ہوگا۔

سونی ایکسپیریا ایکس اے 1
ایج ٹو ایج بارڈ لیس سکرین کے حامل اس فون کا مین کیمرہ 1/2.3” سنسر، f/2.0، ہائی بریڈ آٹو فوکس اور SteadyShot کے ساتھ 23 میگا پکسل کا ہے لیکن یہ کیمرہ 4K ویڈیو کی بجائے صرف 1080p ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔
مین کیمرہ کے برعکس سیلفی کیمرہ اتنا زیادہ زبردست نہیں ہے۔ سیلفی کیمرہ آٹو فوکس اور SteadyShot کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔۔
ایکسپیریا ایکس اے 1 میں ہیلیو پی 20 چپ سیٹ، 3 جی بی ریم( الٹرا میں 4 جی بی ریم اور 2300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
ایکسپیریا ایکس اے 1 کو 26 اپریل کو متعارف کرایا جائے گا۔ اس کی قیمت 300 ڈالر سے شروع ہوگی۔ یہ فون سفید، سیاہ اور گولڈ رنگوں میں متعارف کرایا جائے گا تاہم یورپ سے باہر اس کا گلابی ورژن بھی لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-05

More Technology Articles