Sony Xperia XA2 and XA2 Ultra go official with Snapdragon 630 chips

Sony Xperia XA2 And XA2 Ultra Go Official With Snapdragon 630 Chips

سونی نے سنیپ ڈریگن 630 کے ساتھ ایکسپیریا ایکس اے 2اور ایکس اے 2 الٹرا متعارف کرا دئیے

سونی نے لاس ویگاس میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو 2018 میں دو مڈرینج ، سونی ایکسپیریا ایکس اے 2(Xperia XA2) ، ایکسپیریا ایکس اے 2 الٹرا(Xperia XA2 Ultra) اور ایک انٹری لیول ایکسپیریا ایل 2 (Xperia L2) متعارف کرائے ہیں۔

سونی ایکسپیریا ایکس اے 2 اور ایکسپیریا ایکس اے 2 الٹرا
یہ دونوں سمارٹ فون سنیپ ڈریگن 630 چپ سیٹ کے ساتھ متعارف کرائے گئے ہیں۔

پچھلے سال انہیں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 20 چپس کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔
ایکس اے 1 میں پچھلے سال 2300 ایم اے ایچ کی بیٹری تھی جبکہ اس سال ایکس اے 2 میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔الٹرا ماڈل میں بھی بیٹری 2700 ایم اے ایچ سے بڑھ کر 3580 ایم اے ایچ کی کر دی گئی ہے۔کوئیک چارج 3.0 کی بدولت آپ بیٹری کو بہت جلد ی چارج کر سکتے ہیں۔
بڑی بیٹری کی وجہ سے فون کا وزن بھی ذرا سا بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایکس اے 2 کی پیمائش 142 x 70 x 9.7ملی میٹراور وزن 171 گرام ہے، جو ایکس اے 1 سے 28گرام زیادہ ہے۔الٹراماڈل کی پیمائش 163 x 80 x 9.5ملی میٹر اور وزن 221 گرا م ہے، جو پچھلے ماڈل سے 33 گرام زیادہ ہے۔
ایکسپیریا اے 2 میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ایکس اے 2 الٹرا میں 4 جی بی ریم اور 32 جی بی /64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

سونی نے ان ڈیوائسز کو دوبارہ سے ری ڈیزائن کیا ہے۔ ایک اہم تبدیلی مین کیمرے کی ہے، جسے ٹاپ لیفٹ کارنر سے درمیان میں فنگر پرنٹ سنسر کے ساتھ منتقل کر دیا گیا ہے۔فون میں زیڈ 5 جنریشن سے ریٹائر کیا گیا OmniBalance پاور بٹن بھی واپس آ گیا ہے۔
ایس اے 2 اور ایکس اے 2 الٹرا میں 23 میگا پکسل ، f/2.0 پرائمری کیمرہ ہے۔ فون کے فرنٹ پر الٹرا وائیڈ فکسڈ فوکس 8 میگا پکسل کیمرہ ہے۔
یہ دونوں سمارٹ فونز اینڈرائیڈ 8.0 اوریو کے ساتھ لانچ کیے جائیں گے۔ان کی فروخت کا آغاز فروری میں ہوگا۔

سونی ایکسپیریا ایل 2 (Sony Xperia L2)
سونی نے ایک انٹری لیول سمارٹ فون سونی ایکسپیریا ایل 2 بھی متعارف کرایا ہے۔اس فون کا ڈسپلے 5.5 انچ 720p ہے۔فون میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 6737 ٹی چپ سیٹ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے فون کی میموری کو مزید بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

فون کا مین کیمرہ 13 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔سونی نے اس فون کی بیٹری کو بھی 2620 ایم اے ایچ سے بڑھا کر 3300 ایم اے ایچ کیا ہے لیکن فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بڑی بیٹری کے باوجود اس کا وزن زیادہ نہیں ہوا۔ حقیقت میں اس کا وزن 2 گرام کم ہوا ہے۔ اب یہ فون 178 گرام کا ہے۔
سونی نے ایل 2 میں بھی فنگر پرنٹ سکینر کو اسی جگہ رکھا ہے، جہاں ایکس اے 2 کے دونوں ماڈلز میں ہے، لیکن دوسری ڈیوائسز کے برعکس اس میں اینڈروئیڈ 7.1 نوگٹ انسٹال ہے۔یہ فون جنوری میں ہی فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

Sony Xperia XA2 and XA2 Ultra go official with Snapdragon 630 chips
تاریخ اشاعت: 2018-01-08

More Technology Articles