Sony Xperia XZ2 Premium arrives with dual cameras

سونی نے ڈوئل کیمرہ اور 4K HDRسکرین کے ساتھ ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 پریمیم متعارف کرا دیا

Sony Xperia XZ2 Premium arrives with dual cameras

جاپانی کمپنی سونی نے ڈوئل کیمرہ کے ساتھ اپنا پہلا فون، ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 پریمیم، متعارف کرا دیا ہے۔فون میں 4K HDR سکرین، سنیپ ڈریگن 845 ایس او سی، 6 جی بی ریم اور انتہائی کم روشنی میں بھی تصاویر اور ویڈیو بنانے کی صلاحیت ہے۔
فون میں 2160 x 3840 پکسل ریزولوشن کے ساتھ 5.8 انچ TRILUMINOS ڈسپلے ہے جبکہ اس کی ایسپکٹ ریشو 16:9 ہے۔ یہ فون بیک پر گلاس اور فرنٹ پر 2.5D Gorilla Glass 5 کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فنگر پرنٹ سکینر کو فون کی بیک پر درمیان میں نصب کیا گیا ہے۔ جبکہ اسکے اوپر ڈوئل کیمرہ ہیں۔
اس فون کا مین کیمرہ 19 میگا پکسل 1/2.3” Exmor RS سنسر، f/1.8 لینز اور 1.22μm پکسل سائز کا ہے۔ فون کا سیکنڈری کیمرہ 12 میگا پکسل 1/2.3” مونو کروم یونٹ ہے جو کم روشنی میں فون کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے۔

(جاری ہے)

سیکنڈری کیمرہ کا لینز f/1.6 اور پکسل سائز 1.55μm ہے۔

سیکنڈری کیمرہ تصویر کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے مین کیمرہ کے ساتھ کام کرتا ہے۔سونی 2018 کی تیسری سہ ماہی میں خصوصی اپ ڈیٹ جاری کرے گا، جس سے صارفین مونو کروم میں سیکنڈری کیمرہ کو استعمال کرتے ہوئے تصویر بنا سکیں گے اور بیک گراؤنڈ کو دھندلا کر بھی تصویر لی جا سکیں گی۔ فون کا سیلفی کیمرہ 1/3.06” Exmor RS سنسر کے ساتھ 13 میگا پکسل کا ہے۔


ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 پریمیم میں 3540 ایم اے ایچ کی بیٹری اور کوئیک چارج 3.0 کی سپورٹ بھی ہے۔ فون میں شامل Smart Stamina اور STAMINA موڈ سے صارفین فون کی ختم ہوتی ہوئی بیٹری میں بھی اسے زیادہ دیر تک استعمال کر سکیں گے۔ فون میں Qi وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ بھی ہے۔ سونی نے ایپل، گوگل اور ایچ ٹی سی کی راہ پر چلتے ہوئے اس فون میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک استعمال نہیں کیا۔


سونی کے اس نئے فلیگ شپ کی پیمائش 158 x 80 x 11.9 ملی میٹر، وزن 236 گرام اور موٹائی 6.4 ملی میٹر ہے۔
سونی ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 پریمیم کو اسی گرما میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فون میں اینڈروئیڈ اوریو انسٹآل ہوگا۔ یہ کروم بلیک یا کروم سلور رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ فون کی قیمت کا اعلان فروخت شروع ہونے کے موقع پر کیا جائے گا۔

Sony Xperia XZ2 Premium arrives with dual cameras
تاریخ اشاعت: 2018-04-16

Your Thoughts and Comments